Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے نوجوانوں سے فنِ خطاطی کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی

by Indian Times
21/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے نوجوانوں سے فنِ خطاطی کو محفوظ رکھنے کی اپیل کی
سری نگر….انفو///سیکرٹری ثقافت و سیاحت ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے 10روزہ خطاطی ورکشاپ کے اِختتامی تقریب میں فنِ خطاطی کو زندہ رکھنے میں نوجوانوں کے اہم کردار پر زور دیا۔خطاطی ورکشاپ کا اِنعقاد جموںوکشمیر اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز ( جے کے اے اے سی ایل) نے کیا تھا جس میں عربی ، اُردو اور اَنگریزی خطاطی پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔ اِس میں سری نگر کے مختلف کالجوں کی نمائندگی کرنے والے طلباءنے شرکت کی۔یہ تقریب جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجزکے ڈویژنل آفس لال منڈی میں منعقد ہوئی۔ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے خطاطی کو اِنتہائی خوبصورتی فن کی ایک شکل کے طور پر تسلیم کیا۔اُنہوں نے نوجوان اور ہونہار طلباءپر زور دیا کہ وہ اِس لازوال فن کے تحفظ اور فروغ کے لئے کام کریں۔ اُنہوں نے فنِ خطاطی کے اَساتذہ کی سراہنا کی کہ وہ اِس قابلِ قدر ورثے کو زندہ رکھنے میں اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔اُنہوں نے ورکشاپ کے اِنعقاد پرجموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لیگویجزکو سراہتے ہوئے اکیڈیمی کی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے کی کوششوں پر روشنی ڈالی جس کے لئے یہ ماضی میں مشہور تھی۔ اُنہوں نے طلباءکی حوصلہ اَفزائی کی کہ وہ خطاطی کے اَپنے شوق کو برقرار رکھیں کیوں کہ اُن کی لگن اور مہارت دُنیا کے سامنے ان کی صلاحیتوں کی نمایاں نمائندگی کرسکتی ہے۔سیکرٹری موصوف نے ورکشاپ میں شامل شرکا¿ اور اَساتذہ کو توصیفی اَسناد پیش کئے ۔اُنہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ نوجوانوں میں خطاطی کو فروغ دینے کے لئے اِس طرح کے ورکشاپوں کا اِنعقاد اَب باقاعدگی سے کیا جائے گا۔جموں میں بیک وقت ایک ورکشاپ کا اِنعقاد کیا گیا جس میں دیوانا گری ، گر مکھی اور انگریزی خطاطی پر توجہ دی گئی جس میں کالج کے طلباءنے اِس منفرد فن میں وسیع پیمانے پر دِلچسپی ظاہر کرتے ہوئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اِختتامی تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر، اینڈ لینگویجزسنجیو رانا ،ڈویژنل سربراہ جے کے اے سی ایل ڈاکٹر فاروق اَنور مرزا اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضد کی بنیاد پر اتحاد کامیاب نہیں ہوگا /وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

ڈی سی بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ لیول کوآرڈی نیشن کم امپلی منٹیشن کمیٹی میٹنگ منعقد کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ لیول کوآرڈی نیشن کم امپلی منٹیشن کمیٹی میٹنگ منعقد کی

ڈی سی بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ لیول کوآرڈی نیشن کم امپلی منٹیشن کمیٹی میٹنگ منعقد کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS