Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

by Indian Times
21/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا
بارہمولہ/انفو////ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے ڈاک بنگلہ میں مختلف محکموں کے اَفسروں کی ایک میٹنگ منعقد کی جس میں ضلع میں یوم آزادی۔ 2023ءکی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ اس دن کی مرکزی تقریب ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بارہمولہ میں منعقد ہوگی جہاں مہماں خصوصی قومی پرچم لہرائیں گے جس کے بعد پریڈ کا معائینہ کیا جائے گا۔میٹنگ میں قومی تقریب کے لئے پنڈال میں کئے جانے والے اِنتظامات بشمول سیکورٹی ، نشستیں ، ٹرانسپورٹیشن ، پارکنگ ، بجلی ، ریفریشمنٹ ، میڈیکیئر ، ایمبولنس کی دستیابی ، فائر ٹینڈروں کی تعیناتی اور صفائی کے اَقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ۔یہ بھی بتایا گیا کہ جے کے پی ، سی آر پی ایف ، فائر اینڈ ایمرجنسی او ردیگر بینڈ دستے مارچ پاسٹ پیش کریں گے جس کے بعد طلباءکی طرف سے رنگارنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جائے گا۔محکمہ صحت سے کہا گیا کہ وہ ایمبولنسوں اور میڈکل ٹیمیں جائے وقوعہ پر تعینا ت کریں۔ایگزیکٹیو آفیسر میونسپل کونسل بارہمولہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ مرکزی مقام کی صفائی اور صفائی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے متعلقہ آفیسر کو قومی ترانے اور ثقافتی پروگرام کے لئے دستے اور طلباءکا اِنتخاب کرنے کی بھی ہدایت دی۔متعلقہ محکموں سے کہا گیا کہ وہ یوم آزادی کے موقعہ پر سیکورٹی ، صفائی ، نشستوں کے اِنتظامات ، بیر یکیڈنگ ، پانی کی فراہمی ، بجلی کی فراہمی ، دعوتی کارڈ کے اجرا¿ اور اہم عمارتوں کی چراغاں وغیرہ سے متعلق مناسب اِنتظامات کو یقینی بنائیں۔مزید برآں، ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر نے تمام اَفسروں پر زور دیا کہ وہ یوم آزادی کی تقریبات کے احسن اور کامیاب اِنعقاد کے لئے ہم آہنگی اور باہمی تال میل کے ساتھ کام کریں۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بارہمولہ اعجاز عبداللہ صراف ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور منظور احمد رینہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر ظہور احمد رینہ ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ایم یوسف ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ، ایس ڈی ایم کے علاوہ پولیس ، سی آر پی ایف کے دیگر اَفسران موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سنگ میل کو حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے /چیف سیکرٹری

Next Post

سابق چیف سیکرٹری بی آرشرما نے لیا ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سابق چیف سیکرٹری بی آرشرما نے لیا ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف

سابق چیف سیکرٹری بی آرشرما نے لیا ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS