Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

سابق چیف سیکرٹری بی آرشرما نے لیا ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف

by Indian Times
21/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سابق چیف سیکرٹری بی آرشرما نے لیا ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف
سری نگر/۰۲، جولائی/جے کے این ایس/// رواں سال کی آخری سہ ماہی میں بلدیاتی انتخابات کی بازگشت کے بیچ جمعرات کوسابق چیف سیکرٹری بی آرشرما نے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف لیا۔اس موقعہ پرانہوںنے کہاکہ اپنے فرائض کو ایمانداری اورلگن کیساتھ انجام دینا اُس کی کوشش اورترجیح ہوگی ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو یہاں راج بھون میں سابق چیف سکریٹری بی آر شرما کوجموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پرحلف دلایا۔سابق بیورﺅ کریٹ بی آر شرما کو گزشتہ ہفتے ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ بی آر شرما65 سال کی عمر تک ریاستی الیکشن کمشنرکے عہدے پر فائز رہیں گے۔رج بھون سری نگرمیں منعقدہ حلف برداری تقریب میں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرراجیو رائے بھٹناگر،چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور انتظامیہ کے دیگر کئی سینئر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر نومقررہ ریاستی الیکشن کمشنربی آر شرما نے کہاکہ میں خود کواس اہم عہدے کیلئے نامزد کئے جانے پر فخر محسوس کررہاہوں ۔انہوںنے کہاکہ اپنے فرائض کو ایمانداری اورلگن کیساتھ انجام دینا اُس کی کوشش اورترجیح ہوگی ۔جموں خطے کے کٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر بی آر شرما نے 2015 سے 2017 تک سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ مرکزی وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سکریٹری کےساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیرمیں رواں سال کے آخرمیں بلدیاتی انتخابات کرائے جانے کاامکان ہے جبکہ اگلے سال پارلیمانی انتخابات کیساتھ ساتھ جموںو کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کرائے جانے کابھی امکان ہے ،جس کامطالبہ تمام سیاسی جماعتیں کافی عرصے سے کرتی آرہی ہیں ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے یوم آزادی کی تقریبات کے اِنتظامات کا جائزہ لیا

Next Post

منی پورمیں2خواتین کے برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ انتہائی شرمناک /وزیراعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منی پورمیں2خواتین کے برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ انتہائی شرمناک /وزیراعظم مودی

منی پورمیں2خواتین کے برہنہ پریڈ کرانے کا واقعہ انتہائی شرمناک /وزیراعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS