Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

بارہمولہ میں کونسلر سمیت 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

by Indian Times
28/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بارہمولہ میں کونسلر سمیت 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس
سری نگر/27جولائی/یو این آئی/ جموں وکشمیر پولیس نے بارہمولہ میں حراست سے رہا کرانے کے لئے رقم کا مطالبہ کرنے کے الزام میں کونسلر سمیت2 مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تیسرا ملزم گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 27جولائی کے روزاشفاق احمد شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن لوکی پورہ کھاگ نے پولیس اسٹیشن بارہ مولہ میں ایک درخواست درج کی جس میں کہا گیا کہ اس کا بھائی اطہر علائی شیخ سال 2022 سے قتل کے الزام میں زیر حراست ہے۔انہوں نے کہا: ‘درخواست میں کہا گیا کہ تین افراد عاشق حسین گنائی عرف عاشق ایم ایل اے ولد غلام محمد گنائی ساکن خواجہ باغ بارہ مولہ، منظور احمد بٹ ولد علی محمد بٹ ساکن کانلی باغ بارہ مولہ اور عاشق حسین لون ساکن بانڈی پورہ ، جنہوں نے ایک سیاسی جماعت کے ساتھ وابستہ ہونے کا دعویٰ کیا، نے بھائی کو حراست سے رہائی کے لئے پانچ لاکھ روپیہ کا مطالبہ کیا۔موصوف ترجمان کے مطابق شکایت کنندہ نے بتایا کہ اس نے بھائی کو حراست سے رہا کرانے کے لئے زمین بیچ کر مذکورہ افراد کو پانچ لاکھ روپیہ فراہم کئے ، تاہم انہوں نے کام نہیں کیا جس کے بعد درخواست گزار نے ملزمان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا۔ملزمان نے شکایت کنندہ سے مزید رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وہ رقم ادا کرنے سے قاصر رہا تو اسے سنگین نتائج بھگتنے کے لئے تیار رہنا پڑے گا اور یہ کہ زیر حراست بھائی کے خلاف مزید مقدمات درج کرائے جائیں گے۔تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 152زیر دفعات 506,420,384آر پی سی کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔پولیس نے فوری کارروائی عمل میں لا کر دو ملزمان عاشق گنائی عرف عاشق ایم ایل اے (حاضر سروس کونسلر )اور منظور بٹ ساکن بارہ مولہ کو حراست میں لیا ہے۔پولیس نے تیسرے ملزم عاشق حسین لون کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے جو گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس ہر قسم کے کورپشن کی بیخ کنی کے لئے پر عزم ہے۔قابل ذکر ہے کہ یہ بھتہ خوری کا دوسرا ریکیٹ ہے جسے بارہمولہ پولیس نے گزشتہ ایک ماہ میں بے نقاب کیا ہے۔بارہ مولہ پولیس نے عوام الناس سے مودبانہ اپیل کی ہے کہ شہری ایسی کسی بھی شکایت کے بارے میں براہ راست ایس ایس پی بارہ مولہ کو فون نمبر 7051000999پر اطلاع دے سکتے ہیں۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل جی انتظامیہ کا تاریخی فیصلہ

Next Post

وزیر اعظم مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

وزیر اعظم مودی نے راجکوٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS