Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ایل جی انتظامیہ کا تاریخی فیصلہ

جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے 8محرم الحرام کے جلوس کو نکالنے کی اجازت دی ہے : صوبائی کمشنر کشمیر

by Indian Times
27/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایل جی انتظامیہ کا تاریخی فیصلہ
جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے 8محرم الحرام کے جلوس کو نکالنے کی اجازت دی ہے : صوبائی کمشنر کشمیر
سری نگر/ 26جولائی///یو این آئی///صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے بدھ کے روز کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے امسال 8محرم کے تاریخی جلوس کو نکالنے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جمعرات کے روز ورکنگ ڈے جس کے پیش نظر شیعہ تنظیموں کو صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے کہاکہ امسال 8محرم الحرام کے تاریخی جلوس جو شہید گنج سے ڈلگیٹ تک جاتا تھا کو نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر شیعہ برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بدھ کے روز جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی جس پر پچھلے تیس برسوں سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ جمعرات کے روز ورکنگ ڈے ہے جس کے پیش نظر لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے اسی لئے حکومت نے صبح چھ بجے سے آٹھ بجے تک جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ فیصلہ تاریخی ہے اور لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ صفائی ستھرائی کے لئے میونسپل کارپوریشن کو تحریری طورپر آگاہی فراہم کی گئی جبکہ ایمبولنس گاڑیوں کا بھی انتظامات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس مقام پر جلوس اختتام پذیر ہوگاوہاں پر انتظامیہ نے شیعہ برادری کے لئے خصوصی گاڑیاں بھی رکھنے کا فیصلہ کیا تاکہ عزادار اپنے اپنے منزلوں کی اور واپس جا سکے۔ صوبائی کمشنر نے کہاکہ اگر کسی نے گڑھ بڑھ کی تواس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کرگل وجے دیوس: منوج سنہا کا قربانیاں پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت

Next Post

بارہمولہ میں کونسلر سمیت 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بارہمولہ میں کونسلر سمیت 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

بارہمولہ میں کونسلر سمیت 2 بھتہ خور گرفتار: پولیس

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS