Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت

by Indian Times
30/07/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر میں یوم عاشورا کے موقع پر درجنوں ماتمی جلوس برآمد، ہزاروں لوگوں کی شرکت
سری نگر… 29 جولائی…یو این آئی…. حضرت امام حسین علیہ السلام کی کربلا میں یزیدی فوج کے ہاتھوں شہادت کے دن آج یوم عاشور پر جموں وکشمیر میں سینکڑوں جگہوں پر چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکالے گئے جن میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔وادی کشمیر میں سب سے بڑا ماتمی جلوس زڈی بل اور بڈگام میں برآمد ہوئے۔اس موقع پر علمائے کرام و ذاکرین اپنی تقاریر میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم اور روشن تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلووں کو اجاگر کر رہے ہیں۔موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر میں سنیچر کے روز یوم عاشورا کے موقع پر ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں مرد و زن، بوڑھے اور بچوں نے شرکت کی۔سری نگر سے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ زڈی بل علاقے میں ایک بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں بوٹہ کدل سری نگر میں تاریخی ماتمی جلوس برآمد ہوا جو روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے جڈی بل پہنچا۔ اس موقع پر ایل جی منوج سنہا نے عزاداروں میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔بتادیں کہ جموں وکشمیر انتظامیہ نے پہلی دفعہ یوم عاشورا کے موقع پر زولجنا کے جلوس کو روایتی راستوں پر جانے کی اجازت دی۔ماتمی جلوسوں میں شبیہ علم، ذوالجناح اور شبیہ تابوت شامل تھے جبکہ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کر رہے تھے۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا جبکہ خون کا عطیہ کے کیمپ لگائے گئے تھے۔بوٹہ کدل لالبازار سے لے کر جڈی بل تک تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی اورپوری شاہراہ عزاداروں سے بھری پڑی ہوئی تھی۔وسطی کشمیر کے شیعہ اکثریتی قصبہ بڈگام سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق قصبے میں تاریخی ماتمی جلوس میرگنڈ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی راستے ڈی سی آفس روڑ سے ہوتے ہوئے سنیچر کی شام دیر گئے بڈگام میں اختتام پذیر ہوگا۔نامہ نگار نے بتایا کہ سری نگر کے بمنہ علاقے میں بھی عزاداروں نے ماتمی جلوس نکالاجس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔جنوبی کشمیر سے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اننت ناگ ، پلوامہ ، شوپیاں اورکولگام میں بھی زولجنا کے جلوس برآمد ہوئے جو مختلف راستوں سے ہوئے ہوئے اما م باڈہ میں اختتام پذیر ہوئے۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایاکہ محرم الحرام امن، محبت اور عقیدت و احترام کا مہینہ ہے، قیام امن اور مذہبی رواداری کا فروغ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، امن اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹیوں کا کردار قابل تعریف ہے۔ شمالی ضلع بارہ مولہ ، پٹن، سوپور ، بانڈی پورہ اور کپواڑہ میں بھی شیعہ آبادی والے علاقوں میں زولجنا کے جلوس برآمد ہوئے۔ عاشورہ، محرم کا 10 واں دن، دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے گہری تاریخی اور روحانی اہمیت رکھتا ہے، یہ ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے نواسے امام حسین علیہ السلام کی حق کے لیے عظیم جدوجہد، قربانی اور شہادت کا دن ہے، اس روز امام حسین علیہ السلام نے اپنے اصحاب اور اہل بیت کے ساتھ کربلا کی جنگ میں ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم و جبر کے خلاف کھڑا ہونا ایک مسلمان کا اخلاقی فرض ہے، ان کا لازوال پیغام آج ہمارے ساتھ گونجتا ہے، جو ہمیں اپنی زندگی کے تمام پہلووں میں انصاف، ہمدردی اور استقامت کے اصولوں کو برقرار رکھنے کی ترغیب دیتا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

پولیس سربراہ نے اہلکاروں اور شہیداءکے اہل خانہ کے حق میں 1.20 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی امداد کی منظوری دی سری نگر/ 29 جولائی/ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس، جموں و کشمیر شری دلباغ سنگھ نے جموں و کشمیر پولیس کے 95 پولیس افسران اور اہلکاروں کے حق میں 1.17 کروڑ روپے سے زیادہ کا فلاحی قرض اور ریلیف منظور کیا ہے تاکہ ان کی فوری ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے فوری مالی مدد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں/ایس پی اوز کے نمبر کے حق میں 2.20 لاکھ روپے کی مالی امداد بھی منظور کی۔PHQs کے حکم کے تحت، 48 اہلکاروں کے حق میں 66.5 لاکھ روپے ان کے خود علاج یا ان کے زیر کفالت افراد کے علاج کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے منظور کیے گئے ہیں۔ 28 پولیس اہلکاروں کے حق میں ان کی اپنی شادی اور ان کے وارڈ کی شادی کے لیے 01 لاکھ سے 1.5 لاکھ روپے ہر ایک کی منظوری دی گئی ہے۔ دو پولیس اہلکاروں کو ان کے وارڈوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیے 1.5 لاکھ روپے کا فلاحی قرض فراہم کیا گیا ہے۔ ان کے وارڈوں کے ختنے کے لیے دو افراد کے حق میں 50 ہزار روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس حکم کے تحت 30 پولیس اہلکاروں کے حق میں 7.45 لاکھ روپے کی فلاحی ریلیف بھی منظور کی گئی ہے۔پولیس کو فلاحی قرض کی منظوری دی گئی۔اہلکار قابل واپسی ہے اور بغیر کسی سود کے ان کی تنخواہوں سے ماہانہ اقساط میں وصول کیا جاتا ہے۔ یہ رقم سنٹرل پولیس ویلفیئر فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت، عزاداروں سے ملاقی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت، عزاداروں سے ملاقی

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی عاشورہ جلوس میں شرکت، عزاداروں سے ملاقی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS