Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

لیفٹیننٹ گورنر نے سنجواں میں سستی کرایہ دار مکانات کمپلیکس کا کیااِفتتاح

by Indian Times
03/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے سنجواں میں سستی کرایہ دار مکانات کمپلیکس کا کیااِفتتاح
جموں….انفو……لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے سنجواں میں پی ایم اے وائی ( اَربن) مشن کے تحت سستی کرایہ دار مکانات کمپلیکس کا اِفتتاح کیا۔اُنہوں نے یہ سہولیت جموں وکشمیر کے مزدور ، افرادی قوت اورکمزور طبقے کے لئے وقف کی اور رہائشی یونٹوں کی چابیاں مستحقین کے حوالے کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” مزدور جموںوکشمیر کی ترقی کے بنیادی محرک ہیں اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہمارا حتمی مقصد ہے ۔آج جموںوکشمیر یوٹی کی پوری ورکنگ کمیونٹی کے لئے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سستی کرایہ دار مکانات کمپلیکس شہری غریبوں ، مائیگرنٹ کارکنوں اور معاشرے کے کمزور طبقات کو ان کے کام کی جگہ کے قریب باوقار زندگی فراہم کرے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اِس طرح کے اقدامات پسماندہ اَفراد کے لئے ایک دیر پا ہاﺅسنگ ایکو سسٹم تشکیل دیں گے ، ایک کنبہ کی زندگی میں معیاری تبدیلی لائیں گے، مستقبل کی کچی آبادیوں کی نشو و نما کو روکیں گے اور ’ اتما نربھر بھارت ابھیان‘ کے ویژن کو پورا کریں گے۔اُنہوں نے ہندوستان کی معیشت میں اَفرادی قوت کے اہم کردار کو تسلیم کیا ۔اُنہوں نے شہری مائیگرنٹ ، غریب اور کام کرنے والے طبقے کے لئے متحرک ، دیر پااور جامع کرایہ کے مکانات کے مواقع پیدا کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گوررنر نے کہا ،” لیبر فورس اور ورکرز ہماری تجارت ، کاروبار ، صنعتوں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور جموںوکشمیر کو مضبوط اور اتم نربھر کی تعمیر میں گراں قدر حصہ اَدا کر رہے ہیں۔اِس کے علاوہ ہنرمندی اور کارکنوں کو مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے مفادات کا تحفظ کریں اور کنبہ کے لئے معیاری زندگی کو یقینی بنائیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے اِفتتاحی تقریب میں جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے ذریعہ معاش کے ذرائع فراہم کرنے اور اَفرادی قوت کے معیار ِ زندگی کو بلند کرنے کے لئے کی گئی اَقدامات کا بھی اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہاکہ 3برس سے بھی کم عرصے میں خود روزگار کے بہت زیادہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور ہم معیشت کی ضروریات کو پورا کرنے اور بہتر معیاری روزگار کے حصول کے لئے کارکنوں کی ہنرمندی پر توجہ مرکوز کرتے رہتے ہیں۔پرنسپل سیکرٹری مکانات اور شہری ترقی محکمہ پرشانت گوئیل نے جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کو سستی مکانات فراہم کرنے کے لئے محکمہ کے سستی کرایہ دار مکانات کمپلیکس ( اے آر ایچ سی ) او راِسی طرھ کے دیگر منصوبوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔آج سنجوان میں کل 336 فلیٹوں میں سے 192فلیٹ 2200 روپے ماہانہ کے سستے کرایہ پر اے آر ایچ سی مستحقین کے حوالے کئے گئے ۔ اِس موقعہ بتایا گیا کہ باقی فلیٹ اِس برس اکتوبر تک حوالے کئے جائیں گے۔اِس موقعہ پر میئر جے ایم سی ایس راجندر شرما، چیئرمین ضلع ترقیاتی کونسل جموں بھارت بھوشن ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار، یو ایل بی کے نمائندے ، اعلیٰ حکام اور ممتاز شہری موجو د تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

جب خواتین خوشحال ہوتی ہیں تو دنیا خوشحال ہوتی ہے: وزیر اعظم مودی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آئی ٹی جموں کے جگتی کیمپس کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آئی ٹی جموں کے جگتی کیمپس کا کیادورہ

لیفٹیننٹ گورنر نے آئی آئی ٹی جموں کے جگتی کیمپس کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS