سری نگر//انفو//چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج مختلف محکموں کے انتظامی سکرٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ جموں و کشمیر میں حکومت کی طرف سے پیش کردہ آن لائن خدمات کے ساتھ ریپڈ اسیسمنٹ سسٹم کے انضمام کا جائزہ لیا جا سکے۔میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ، پرنسپل سیکرٹری مکانات و شہری ترقی محکمہ ، پرنسپل سیکرٹری جی اے ڈی ، پرنسپل سیکرٹری آبپاشی اور فلڈ کنٹرول ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقیات اور پی آر ، کمشنر سیکرٹری سی اے پی ڈی اور دیگر سینئر اَفسران نے شرکت کی ۔
کمشنر سیکرٹری آئی ٹی ، ضلع ترقیاتی کمشنران اور دیگر اَفسران نے بذریعہ ورچیول موڈ میٹنگ میں حصہ لیا۔چیف سیکرٹری نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آن لائن پیش کی جانے والی خدمات کے لئے کیسز کی آف لائن پروسسنگ کو مکمل طور پر ختم کیا جائے اور 15؍جولائی تک شہریوں کی رائے کے ساتھ بہتر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے آن لائن موڈ میں تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی فراہمی کے حوالے سے عوام کا اطمینان ہماری کامیابیوں کی پیمائش کا پیمانہ ہونا چاہیے۔
اُنہوں نے پی ایس جی اے کے تحت خدمات کے بارے میں ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایا ت جاری کیں کہ وہ یقینی بنائیں کہ تمام خدمات شہریوں کو مقررہ مدت کے اندر دستیاب کی جائیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ان خدمات کی پی ایس جی اے ٹائم لائنز کو آن لائن پورٹل میں ضم کیا جائے گااور مطلع شدہ ٹائم لائنز کے اندر خدمات فراہم کرنے پر ڈیفالٹ کو محکموں سے کارروائی کے لئے مانیٹر کیا جائے گا۔آن لائن سروس ڈیلیوری کے لئے پی ایس جی اے کی ڈیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والے اَفسران کو طے شدہ اَصولوں کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے یہ بھی کہا گیا کہ وہ تمام آن لائن خدمات کو متعلقہ ٹائم لائنز کے ساتھ لنک کرے جیساکہ پبلک سروس گارنٹی ایکٹ ( پی ایس جی اے ) کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔
چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ سرپرائز اِنسپکشن کریں اور کیسز کی آف لائن اور آن لائن پروسسنگ کے حوالے سے اِنسپکشن رپورٹ پیش کریں۔یہ ہدایت دی گئی کہ 15؍ جولائی کے بعد آف لائن موڈ میں کیسز پر کارروائی کرنے والے اَفسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کی جائے گی۔ اُنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ مکمل سوئچ اوور سے متعلقہ تمام مسائل بشمول ادائیگی کے گیٹ وے کے مسائل کو ایک ہفتے کے اَندر حل کیا جائے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے شہریوں کو خدمات میں مزید سہولیت فراہم کرنے کے لئے متعلقہ اِداروں کو سی ایس سی اور خدمات مراکز کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔ اِس کے علاوہ خدمات فراہم کرنے والوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس کو ریگولیٹ کرنے کی بھی ہدایت د
ی۔چیف سیکرٹر ی نے ضلع ترقیاتی کمشنروں سے آن لائن خدمات کی تعداد کے بارے میں بھی بریفنگ لی اور اُنہیں ہدایت دی کہ لوگ اَپنی بروقت خدمات کو یقین محسوس کریں۔ ضلع ترقیاتی کمشنروں نے کہا کہ مربوط اَنداز میں کام کر رہے ہیں اور 15 ؍ جولائی تک مکمل آن لائن سوئچ اوور کی یقین دہانی کی۔سیکرٹری آئی ٹی نے میٹنگ کو جانکاری دی کہ 207 سروسز کے علاوہ 23 اضافی سروسز اِنٹگریشن کے تحت ہیں اور بہت جلد عوامی استعمال کے لئے وقف کی جائیں گی۔ یہ بھی یقین دہانی کی گئی کہ عوامی آراء اور تجاویز کے لئے ان تمام خدمات کو آر اے ایس کے ساتھ ملایا جائے گا۔






