Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

 ہر فرد اَمن او رخوشحالی کے فوائد حاصل کرے/لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
13/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

 ہر فرد اَمن او رخوشحالی کے فوائد حاصل کرے/لیفٹیننٹ گورنر
سری نگر….انفو……لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا نے سری نگر میں پردھان منتری آواس یوجنا گرامین ( پی ایم اے وائی ۔ جی) کے تحت سماگراہ آواس کنورجنس کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔اِس تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم اے وائی ۔ گرامین کے اِستفادہ کنند گان کو 150 کروڑ روپے کی قسطیں جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر اَپنے خطاب میں جموںوکشمیر کے لوگوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی طرف سے متعارف کی گئی اِصلاحات کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم جامع ترقی اور ہرفرد تک پہنچنے کے لئے وقف ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” میر ابنیادی مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقے کو کم ترقی کے چنگل سے آزاد کر نا ہے اور اِس بات کق یقینی بنانا ہے کہ ہر کنبے کو اَمن اور خوشحالی کے فوائد حاصل ہوں ۔ہم نے زمینوں سے محروم اَفراد کو زمین، ان کی روزی روٹی کو یقینی بنانے اور ان کے لئے ایک روشن مستقبل بنانے کا عہد کیا ہے۔“ اُنہوں نے پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت رجسٹرڈ ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت جموںوکشمیر کو منظور شدہ 3.42 لاکھ میں سے تمام3.39لاکھ اہل مکانات کو منظوری دی گئی ۔ ان میں سے 1.74 لاکھ مکانات مستفیدین کے حوالے کئے گئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بقیہ مکانات کی تعمیر کاکام رواں مالی برس تک مکمل کیا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،”ہم غریب کنبوں کے سرپر چھت فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہیں اورجمو ں وکشمیر یوٹی اِنتظامیہ لوگوں کے بہتر اور باوَقار زندگی گزارنے کیلئے سکیموں سے فراہم کردہ فوائد کو پورا کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔ ہم ہر فرد کو بااِختیار بنانا چاہتے ہیں اور اَپنے گاﺅں کو اتما نربھر جموںوکشمیر کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے خود کفیل بنانا چاہتے ہیں۔“اُنہوں نے پی آر ائی ممبران ، تمام شراکت دار محکموں اور کٹھوعہ ، بڈگام ، کولگام اور رام بن اَضلاع کے لوگوں کو او ڈی ایف پلس اور صد فیصد ماڈل ضلع کا درجہ حاصل کرنے پر مُبارک باد دی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ سب کی اِجتماعی کوششوں کی وجہ سے جموںوکشمیر یوٹی ماڈل وِلیج کوریج میں سرفہرست کارکردگی کے طور پر اُبھرا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور یومِ آزادی کی تقریبات میں ان کی فعال شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔اُنہوں نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت بہترین کارکردگی دِکھانے والے بلاکوں اور اَضلاع کو زیاد ہ سے زیادہ کنورجنس پر مبارک باد دی۔اُنہوں نے پی ایم اے وائی ۔ جی کے تحت مستفید ین کو قسطوں کے چیک بھی حوالے کئےاِختتامی سیشن میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، مرکزی سیکرٹری دیہی ترقی شیلیش کما ر سنگھ ، کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی جموںوکشمیر محترمہ مندیپ کور، ڈی ڈی جی رورل ہاﺅسنگ گیا پرسا ، وزارتِ دیہی ترقی اور سینئر اَفسران نے شرکت کی۔چیئرپرسن ڈی ڈی سی اور پی آر آئی ممبران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لوک سبھا میں تحریک عدم اعتماد پر وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر شاندار تھی / راجناتھ سنگھ

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے” میری مٹی ، میرا دیش “ مہم کے تحت یوگا ایونٹ کی قیادت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے” میری مٹی ، میرا دیش “ مہم کے تحت یوگا ایونٹ کی قیادت کی

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے” میری مٹی ، میرا دیش “ مہم کے تحت یوگا ایونٹ کی قیادت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS