Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بے گھروں کو مکان اور بے زمینوں کو زمین فراہم کرنے کیلئے پُرعزم/منوج سنہا

by Indian Times
13/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بے گھروں کو مکان اور بے زمینوں کو زمین فراہم کرنے کیلئے پُرعزم/منوج سنہا
´سری نگر۲۱،اگست جے کے این ایس جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز کہاکہ جموں و کشمیر کو وزیراعظم آواس یوجناگرامین کے تحت منظور شدہ 3.42 لاکھ میں سے تمام 3.39 لاکھ اہل مکانات کو منظوری دی گئی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم قطار میں کھڑے آخری آدمی کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں،اوراسبات کویقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں کہ ہر خاندان امن اور خوشحالی کے فوائد حاصل کرے۔جے کے این ایس کے مطابق جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کے روز سری نگر میں وزیراعظم آواس یوجناگرامین PMAY-Gکے تحت سماگرا،آواس ہم آہنگی کانفرنس میں شرکت کی۔انہوںنے اس موقعہ پرPMAY-Gکے مستفیدین کو 150 کروڑ روپے مالیت کی چکیں بصورت قسطیں جاری کیں۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں، ہم جامع ترقی اور آخری میل تک پہنچنے کے لئے وقف ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم غریب خاندانوں کے سروں پر چھت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہم بہتر اور باوقار زندگی گزارنے کے لئے اسکیموں کےساتھ مل کر فراہم کئے جانے والے فوائد قطار میں کھڑے آخری آدمی کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں ۔لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ ہم اپنے گاﺅں کو خود کفیل بنانا چاہتے ہیں تاکہ آتما نربھر جموں و کشمیر کے مقصد کو حاصل کیا جا سکے۔لیفٹنٹ گورنر نے کہاکہ جموں و کشمیر کو وزیراعظم آواس یوجناگرامین PMAY-Gکے تحت منظور شدہ 3.42 لاکھ میں سے تمام 3.39 لاکھ اہل مکانات کو منظوری دی گئی ہے اور ان میں سے1.74 لاکھ مکانات مستفیدین کے حوالےکئے گئے۔ لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ وزیراعظم آواس یوجناگرامینPMAY-Gکے تحت بقیہ مکانات کی تعمیر کا کام31 مارچ2024 تک مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ میرا بنیادی مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقے کو پسماندہ ترقی کے چنگل سے آزاد کرانا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہر خاندان امن اور خوشحالی کے فوائد حاصل کرے۔جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ بے زمینوں کےلئے زمین کے ساتھ، ہم نے معاش کو یقینی بنانے اور ان کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کا عہد کیا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ناظم سیاحت کشمیر نے ’میری ماں، میرا دیش‘ مہم کے تحت گلمرگ میں اے ٹی وی ریلی کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

Next Post

یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS