Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کشمیر میں تین دہائیوں پر محیط تنازعہ ’کچھ لوگوں کا کاروبار‘ تھا/ منوج سنہا

by Indian Times
15/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر میں تین دہائیوں پر محیط تنازعہ ’کچھ لوگوں کا کاروبار‘ تھا/ منوج سنہا
سری نگر//14اگست///یو این آئی///   جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تین دہائیوں پر محیط تنازعہ ‘کچھ لوگوں کا کاروبار’ تھا جنہوں نے اپنی تجوریاں تو بھر دیں لیکن عام لوگوں کو ہر محاذ پر نقصان اٹھانا پڑا۔ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہی ہیں اور امن کے مستقل قیام کو یقینی بنانے کے لئے ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کر رہی ہیں۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو سونہ مرگ میں گولڈن گلوری ایکو پارک کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘کشمیر کے چہرے پر تین دہائیوں تک جو تنازعے کا ٹیگ چسپاں رہا وہ در اصل کچھ لوگوں کے لئے کاروبار کا ایک اچھا موقع تھا جنہوں نے اپنے جیب تو بھر لئے لیکن عام لوگوں کو ہر محاذ پر نقصان اٹھانا پڑا’۔ان کا کہنا تھا: ‘اب سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہی ہیں اور امن کے مستقل قیام کو یقینی بنانے کے لئے ٹیرر کے ماحولیاتی نظام کو ختم کر رہی ہیں’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو آزاد اور اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ زمانہ بیت گیا جب انہیں دوسروں کے ہدایات کے مطابق زندگی گذارنا پڑتی تھی۔ان کا کہنا تھا: ‘کچھ لوگ اپنا کاروبار دوبارہ شروع کرنے کے لئے سڑکوں پر تشدد کو بحال کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا جائے گا’۔انہوں نے کہا: ‘علاحدگی پسندی، دہشت گردی اور سڑکوں پر تشدد اب یہاں قصہ پارینہ بن گیا ہے’۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں پر سب سے پہلا حق غریب کا ہے۔انہوں نے کہا: ‘مجھے یہ معلوم نہیں ہے کہ جب ہم نے بے گھر لوگوں کو زمین دینے کا اعلان کیا تو کچھ لوگوں کو تکلیف کیوں ہوئی’۔ان کا کہنا تھا: ‘پہلے مرحلے میں وزیر اعظم آواس یوجنا سکیم کے تحت 2711 لوگوں کو زمین فراہم کی گئی غریب کے لئے ایک گھر محض ایک گھر کی حیثیت نہیں رکھتا ہے بلکہ اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے ایک نئے سفر کا آغاز بھی ہے’۔منوج سنہا نے کہا کہ مزید 8 ہزار لوگ جن کی اکثریت بکروالوں کی ہے، زمین فراہمی کے لئے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر اس سے کچھ لوگوں کو درد ہو رہا ہے تو ان کو وہ برداشت کرنا ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ امسال اب تک 10 لاکھ سیاحوں نے گاندربل میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ کا دورہ کیا اور ضلع میں 130 ہوم سٹیز دستیاب تھے جس سے لوگوں کو روز گار کمانے کا اچھا موقع فراہم ہوا۔انہوں نے کہا کہ گاندربل کے لوگوں نے لاکھوں یاتریوں کی میزبانی کی اور میں اس بات کو ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں کہ امرناتھ یاتری بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر واپس جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گاندربل ترقی کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

یوم آزادی کی تقریبات کے احسن انعقاد کی خاطر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات

Next Post

ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے / اے ڈی جی پی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے / اے ڈی جی پی

ملی ٹینٹوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے / اے ڈی جی پی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS