Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر جوش و خروش کےساتھ یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام

by Indian Times
16/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر جوش و خروش کےساتھ یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام
سرینگر/15اگست/ اپنی پارٹی کے صدر دفتر سرینگر میں آج جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے ملک کا پرچم لہرایا. اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈران اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔موصولہ بیان کے مطابق اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جب قومی پرچم بلند کیا تو موقع پر جوش و خروش کا ماحول پیدا ہوا اور وہاں پر موجود رہنماو¿ں اور سینئر کارکنوں نے قومی ترانہ گایا۔ تقریب کے بعد سید محمد الطاف بخاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوم آزادی پر ملک اور جموں کشمیر کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا، “آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج ہم اپنی قوم کا 77 واں یوم آزادی منا رہے ہیں۔ 1947 میں اس دن ہندوستان نے برطانوی استعمار کے خلاف ایک طویل جدوجہد اور ان گنت قربانیوں کے بعد آزادی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ میں ملک بالخصوص جموں کشمیر کے عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ آج کا یہ مقدس دن اس ملک کے تمام شہریوں کی زندگیوں میں سکون اور خوشحالی کو نوید لے آئے۔” اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ان میں پارٹی کی پارلیمانی امور کمیٹی کے چیئرمین محمد دلاور میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، نائب صدر عثمان مجید، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، سرینگر کے سینئر پارٹی رہنما جنید عظیم متو بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر ریاستی سکریٹری و ترجمان منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر سید فاروق اندرابی، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ریاستی کنوینر حاجی پرویز، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، سینئر لیڈر یاور میر، پارٹی کی خواتین ونگ کی صوبائی صدر دلشادہ شاہین، سینئر نائب صدر ضلع سرینگر محمد شفیع میر، سرینگر کے عیدگاہ حلقہ انتخاب کے انچارج محمد اشرف پالپوری، شعیب ڈار، محسن ظفر شاہ، خالد راٹھور، نور محمد خان، جیلانی کمار، پیر وجاہت، شیخ نثار، اشرف ڈار، اعجاز احمد خان، افروزہ جی، تنویر پٹھان، مسرت علی، ارشاد احمد شاہ، رابن سنگھ، بلال احمد شاہ، نذیر احمد ڈار، محمد شفیع ڈار، عادل احمد، اعجاز رسول، محمد سلیم بٹ، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام میں 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب ہوئی منعقد

Next Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں میں ترنگا لہرایا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں میں ترنگا لہرایا

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموں میں ترنگا لہرایا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS