Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

بڈگام میں 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب ہوئی منعقد

فنکاروں نے کیا اپنے فن کا مظاہرہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام و حب الوطنی کے گیت  کیے پیش

by Indian Times
15/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

بڈگام میں 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب ہوئی منعقد

فنکاروں نے کیا اپنے فن کا مظاہرہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام و حب الوطنی کے گیت  کیے پیش

بڈگام/15اگست/ریاض بڈھانہ

آج ملک 77ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ھے اور اس ضمن میں اسپورٹس اسٹیڈیم بڈگام میں پورے جوش و جذبہ اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی پرچم لہرایا گیا
ڈی سی بڈگام اکشے لابرو ،ایس،ایس،پی بڈگام الطاہر گیلانی پولیس کے دیگر افیسران  ،آرمی ، سی آر پی ایف ، بی ایس ایف کے افسران ، پی ایچ ای ، پی ڈی ڈی ، آئی اینڈ ایف سی ، آر اینڈ بی ڈویژن بڈگام ،صحت ،تعلیم ،  ضلع بڈگام کے معزز شہری اور پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس دوران پریڈ  میں CRPF  ، JKP ، IRP ، JKHG اور طلبہ کی ٹکریوں نے حصہ لیا۔ ،
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں شرکاء کو 75 واں یوم آزادی خوشی اور جوش و خروش سے منانے پر مبارکباد دی ،اور ضلع انتظامیہ بڈگام  کی بے لوث کوششوں کو سراہا ، حکومت کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی اور پولیس کے شہداء کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور CAPF جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔
مختلف رنگا رنگ ثقافتی پروگرام جیسے رؤف ، لدیش ، حب الوطنی کے گیت ، بنگدا ، گوجری گیت  لڑی شاہ وغیرہ بھی پیش کیے گئے۔ لوگوں کی بڑی تعداد  تقریب میں شامل ھوئی ،جشن آزادی کے موقع پر بڈگام پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے وسیع انتظامات کیے گئے تھے
پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹ بہترین کارکردگی دکھانے والے دستے اور دیگر سول/پولیس ملازمین کو ان کی بہترین کارکردگی پر دیئے گئے۔ واضع رھے کہ یوم آزادی بھارت میں ہر سال 15 اگست کو قومی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔ سنہ 1947 میں اسی تاریخ کو ہندوستان نے ایک طویل جدوجہد کے بعد مملکت متحدہ کے استعمار سے آزادی حاصل کی تھی۔ برطانیہ نے قانون آزادی ہند 1947ء کا بل منظور کر کے قانون سازی کا اختیار مجلس دستور ساز کو سونپ دیا تھا۔ یہ آزادی تحریک آزادی ہند کا نتیجہ تھی جس کے تحت انڈین نیشنل کانگریس کی قیادت میں پورے ہندوستان میں تحریک عدم تشدد اور سول نافرمانی میں عوام نے حصہ لیا اور اس جدوجہد میں ہر کس و ناکس نے اپنا تعاون پیش کیا۔ 15 اگست سنہ 1947ی کو بھارت کے وزیر اعظم بھارت جواہر لعل نہرو نے دہلی میں واقع لال قلعہ کے لاہوری دروازہ پر بھارت کا نیا پرچم لہرایا۔ اسی دن ہر سال بھارت کا وزیر اعظم بھارتی پرچم لہراتا ہے اور ملک کو خطاب کرتا ہے۔ اس دن پورے ملک میں قومی تعطیل منائی جاتی ہے اور جگہ جگہ پرچم کشائی اور دیگر رسمی تقریبات کے ذریعہ جشن آزادی منایا جاتا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پتھراو¿ اب قصہ پارینہ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Next Post

اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر جوش و خروش کےساتھ یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر جوش و خروش کےساتھ یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام

اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر جوش و خروش کےساتھ یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS