Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پتھراو¿ اب قصہ پارینہ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

by Indian Times
15/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پتھراو¿ اب قصہ پارینہ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
سونہ مرگ….۴۱،اگست …جے کے این ایس ……جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو کہا کہ کشمیر میں 3 دہائیوں کا طویل تنازعہ کچھ لوگوں کا کاروبار تھا جنہوں نے اپنی تجوریاں بھریں جبکہ عام آدمی کو ہر محاذ پر نقصان اٹھانا پڑا۔تاہم، انہوں نے ساتھ ہی کہاکہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہی ہیں اور امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کےلئے دہشت گردی کے پورے ماحولیاتی نظام کو ختم کر رہی ہیں۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع گاندربل کے سیاحتی مقام سونہ مرگ میں گولڈن گلوری ایکو پارک اور میری ماں میرا دیش کے تحت دیگر تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ 3 دہائیوں سے کشمیر کے چہرے پر تنازعات کا ٹیگ دَرحقیقت کچھ لوگوں کےلئے ایک بہترین کاروباری موقع تھا،کچھ لوگوں کیلئے کاروبر کا پہلا موقع تھا،اورجنہوںنے اپنی جیبیں بھریں جبکہ ایک عام آدمی کو ہر محاذ پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ اب، سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کےلئے اپنی پوری توانائی صرف کر رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جموں و کشمیر میں امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کے لیے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو آزاد زندگی اور اپنی پسند کی زندگی گزارنے کا حق ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ دن گئے جب اُنہیں دوسروں کی ہدایت پر زندگی گزارنے کےلئے کہا جاتا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے تاہم خبردارکیاکہ کچھ لوگ اس کاروبار میں واپس آنے کےلئے سڑکوں پر ہونے والے تشدد کو بحال کرنا چاہتے ہیں، لیکن ان کے منصوبے تمام محاذوں پر ناکام ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ آج، علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور سڑکوں پر تشدد ماضی کی بات ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہر سرکاری اسکیم پر پہلا حق غریب آدمی کا ہوتا ہے۔انہوںنے کہا ”مجھے نہیں معلوم کہ جب ہم نے بے زمینوں کے لئے زمین کا اعلان کیا تو کچھ لوگوں کے پیٹ میں درد کیوں محسوس ہوا۔ لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے کہاکہ پہلے مرحلے میں پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت 2711 لوگوں کو زمین فراہم کی گئی۔ نیامکان صرف غریبوں کا گھر نہیں ہے بلکہ خوابوں کو پورا کرنے کے ایک طویل سفر کا آغاز ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ8000 مزید لوگ جن میں زیادہ تر بیکروال ہیں، بے زمینوں کے لئے زمین کے اہل ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر کچھ لوگ اپنے پیٹ میں درد محسوس کرتے ہیں تو اُنہیں یہ درد برداشت کرنا پڑے گا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ اس سال اب تک 10 لاکھ سیاح سونہ مرگ اور گاندربل آئے ہیں۔ضلع میں130 ہوم اسٹے دستیاب تھے۔ انہوںنے کہاکہ ہوم اسٹے نے گاندربل کے لوگوں کو روزی کمانے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ کہ گاندربل کے لوگوں نے لاکھوں امرناتھ یاتریوں کی میزبانی کی۔انہوںنے کہاکہ میں یہ ریکارڈ پر رکھنا چاہتا ہوں کہ تمام امرناتھ یاتری بھائی چارے، امن اور ہم آہنگی کے پیغام کےساتھ واپس گئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاندربل ترقی اور امن کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹنٹ گورنر لہرائیں گے ترنگا

Next Post

بڈگام میں 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب ہوئی منعقد

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بڈگام میں 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب ہوئی منعقد

بڈگام میں 77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریب ہوئی منعقد

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS