Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹنٹ گورنر لہرائیں گے ترنگا

by Indian Times
15/08/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر لہرائیں گے ترنگا
سری نگر۔۔۔۴۱،اگست۔۔۔ جے کے این ایس ۔۔۔۔15،اگست2023کومنائے جانے والے بھارت کے77ویں یوم آزادی کے سلسلے میں جموں وکشمیر کی انتظامیہ نے تقریبات کو حتمی شکل دی ہے ،اورامسال جموں وکشمیرمیںیوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب تاریخی بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیںآج منعقد ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم ترنگالہرائیں گے ،مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے اور جمع لوگوں سے خطاب کریں گے ۔حکام نے بتایاکہ یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظرتمام ترانتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ تقریب کے پُرامن اور خوشگوار انعقاد کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات بھی کئے گئے ۔حکام نے بتایاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے کسی پاس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ،اور عام شہریوں نیز میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے کھلے داخلے کی اجازت رکھی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے بطورڈیوٹی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کولازمی قرار دیاگیا ہے ۔حکام نے بتایاکہ امسال بڑی تعدادمیں لوگوںکی شرکت کے مدنظریوم آزادی کی تقریب کو ایس کے اسٹیڈیم سونہ وار سے بخشی اسٹیڈیم سری نگر منتقل کیاگیا ہے ۔اُدھر جموں خطے میں یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرآر کے بھٹناگر پریڈ پرسلامی لیں گے اورقومی پرچم لہرائیں گے ۔جموں وکشمیرکے باقی تمام 18اضلاع کے ضلعی ،سب ضلعی ،تحاصیل اوربلاک صدر مقامات پر بھی یوم آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔خیال رہے وسیع تر ”آزادی کا امرت مہوتسو“ کے ایک حصے کے طور پر اس سال کے جشن آزادی کا موضوع’قوم سب سے پہلے، ہمیشہ سب سے پہلے“ ہے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق جموں وکشمیرمیں ملک کے77ویں یوم آزادی کومنانے کیلئے سری نگراورجموں شہر کے علاوہ سبھی20اضلاع میں انتظامات اور تیاریوںکو حتمی شکل دی جارہی ہے۔جموں وکشمیر پولیس ،آئی ٹی بی پی ،سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی اداروں کے چاک وچوبنددستے یوم آزادی کے موقعہ پرہونے والے پریڈمیں حصہ لیںگے جبکہ اسکولوں کے بچے بچیاں اوراین سی سی کیڈٹ بھی یوم آزادی کے پریڈوںکی شان میں چارچاند لگائیں گے ۔پولیس ودیگرسیکورٹی اداروںنے پریڈمیں شامل ہونے والے افسروں اورجوانوںکا انتخاب کرلیا ہے ،اوراب دستوںکو ضروری تربیت دی جارہی ہے ۔اسی طرح پریڈمیں شامل ہونے والے این سی سی کیڈیٹوں اور اسکولی طلباءوطالبات کو بھی تربیت دی جارہی ہے ۔اس دوران ڈپٹی کمشنر سری نگر محمداعجاز اسد،جو ضلع مجسٹریٹ بھی ہیں ،نے جمعرات اور صوبائی کمشنر کشمیر وجئے کماربیدھوری نے ہفتہ کو بتایاکہ امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیںمنعقد ہوگی ۔ڈپٹی کمشنر سری نگر نے یہاںنامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب میں جموں وکشمیرکے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بطور مہمان خصوصی کے قومی پرچم ترنگالہرائیں گے ،مارچ پاسٹ پرسلامی لیں گے اور جمع لوگوں سے خطاب کریں گے ۔انہوںنے کہاکہ 15،اگست 2023کو بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب کے موقعہ پرہونے والے خصوصی مارچ پاسٹ اور پریڈمیں جموں وکشمیر پولیس ،دیگر سیکورٹی اداروں اور این سی سی کیڈیٹوںکے دستوں کیساتھ ساتھ اسکولی بچوں اور بچیوںکے دستے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔حکام نے اُمیدظاہر کی کہ امسال یوم آزادی کی تقریب میں بڑی تعدادمیں عام شہری شرکت کریں گے ۔ڈپٹی کمشنر سری نگرنے عام شہریوںکو یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔اس دوران ذرائع نے بتایاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی 77ویںیوم آزادی کی تقریب کے دوران پولیس اور دوسرے فورسزکے جوانوں مختلف قسم کی کرتب بازی کامظاہرہ کریں گے جبکہ فنکاروں اور گلوکاروںکی جانب سے رنگا رنگ ثقافتی اور کلچرل پروگرام پیش کئے جارہے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ مولاناآزاداسٹیڈیم جموں میں بڑی تقریب ہوگی ،جہاں لیفٹنٹ گورنر کے مشیرآر کے بھٹناگر پریڈ پرسلامی لیں گے اورقومی پرچم لہرائیں گے ۔جموں وکشمیرکے باقی تمام 18اضلاع کے ضلعی ،سب ضلعی ،تحاصیل اوربلاک صدر مقامات پر بھی یوم آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا۔ذرائع نے بتایاکہ ضلع سطح کی یوم آزادی کی تقریب کے موقع پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنر قومی پرچم لہرائیں گے اورپریڈ پرسلامی لیں گے ۔حکام نے بتایاکہ یوم آزادی کی تقریب کے پیش نظرتمام ترانتظامات مکمل کئے گئے ہیں جبکہ تقریب کے پُرامن اور خوشگوار انعقاد کویقینی بنانے کیلئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات بھی کئے گئے ۔حکام نے بتایاکہ بخشی اسٹیڈیم سری نگرمیں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کیلئے کسی پاس کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی ،اور عام شہریوں نیز میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے کھلے داخلے کی اجازت رکھی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سرکاری ملازمین کیلئے بطورڈیوٹی یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کولازمی قرار دیاگیا ہے ۔کشمیر کے ڈویڑنل کمشنر وجے کمار بدھوری نے ہفتہ کو کہا کہ کشمیر میں ملک کے77ویں یوم آزادی کے موقع پر کوئی پابندی نہیں ہوگی جبکہ انٹرنیٹ اوردیگر سہولیات بھی معمول کے مطابق آسانی سے کام کریں گی۔جے کے این ایس کے مطابق صوبائی کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے یہاں اپنے دفتر کے چیمبر میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر میں مرکزی تقریب کے مقام کو جگہ کی کمی کے پیش نظر شیرکشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سے بخشی اسٹیڈیم میں تبدیل کردیا گیا ہے کیونکہ اس سال انتظامیہ کو اس تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی توقع ہے۔ ڈویڑنل کمشنر وجے کماربیدھوری نے 15 اگست کو ہونے والی مرکزی تقریب میں شرکت کی اپیل بھی کی اور کہا کہ پاس کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کےلئے کھلی دعوت ہے۔صوبائی کمشنر کشمیروجے کمار بدھوری نے کہا کہ کشمیر بھر میں 77ویں آزادی کی تقریبات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضروری سیکورٹی اور دیگر اقدامات کیے گئے ہیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی آئی پی آر نے سری نگرمیں ” پنچ پران‘ عہد کا اِنعقاد کیا

Next Post

علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پتھراو¿ اب قصہ پارینہ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پتھراو¿ اب قصہ پارینہ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

علیحدگی پسندی، دہشت گردی اور پتھراو¿ اب قصہ پارینہ /لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS