Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈیجیٹل خدمات نے لوگوں کو بااِختیار بنایا /چیف سیکرٹری

by Indian Times
01/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈیجیٹل خدمات نے لوگوں کو بااِختیار بنایا /چیف سیکرٹری
نئی دہلی/انفو/چیف سیکرٹری ڈاکٹر اَرون کمار مہتا نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ جموںوکشمیر میں ڈیجیٹل اَقدامات کے بارے میں پانچ برس سے زیادہ عمر کے تمام لوگوں میں بیداری پیدا کریں۔اِن باتوں کا اِظہار ڈاکٹر اَرون کمار مہتانے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے منعقد کئے جانے والے ” ڈیجیٹل ویک“ کے آغاز کا اعلان کرنے کے لئے منعقدہ ایک تقریب میں کیا اور اِس میں جموںوکشمیر یوٹی کے ہزاروں اَفراد اور سکولی بچوں نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں کہا کہ ” رشوت“ کی بدحالی کو ” آن لائن خدمات“ سے بڑی حد تک دُور کیا جاسکتا ہے اور ڈیجیٹل خدمات رشوت کی برائی کا بہترین تریاق ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل خدمات نہ صرف قابل رَسائی اور شفاف ہیں بلکہ غیر اِمتیازی اور زیادہ مو¿ثر ہونے کے ساتھ ساتھ یہ کم خرچ بھی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس ہفتہ کو منانے کا مقصد صرف لوگوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ صرف وہی لوگ جورشوت کے حامی ہیں اس طرح کی تبدیلیوں کے خلاف ہیں۔اُنہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اَپنے حقوق حاصل کریں اور اَپنے گھروں کے آرام سے خدمات کے لئے درخواست دے کر دفاتر جانے سے گریز کریں۔ اُنہوں نے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پر کال سینٹر قائم کرنے یا درخواست دہندگان کو ان کی درخواستوں کی صورتحال کے بارے میں پیغامات بھیجنے جیسے طریقے وضع کرنے پر بھی زور دیا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ آج جموںوکشمیر گورننس میں آئی ٹی سلوشنز کو اَپنانے میں سرفہرست ہے۔اُنہوں نے اسے ایل جی اِنتظامیہ کی جانب سے پُر عزم قرار دیا اور اِس کا کریڈٹ تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں ، سربراہان ، تمام اِنتظامی سیکرٹریوں اور سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل ” ٹیم جے اینڈ کے “ کو دیا۔اُنہوں نے کہا کہ جب لوگوں کی دہلیز پر حکمرانی لانے کی با ت آتی ہے تو جموںوکشمیر نے تبدیل کرنے میں بہت طویل سفر طے کیا ہے ۔اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ جموںوکشمیر یوٹی کو ملک کی دیگر ریاستوں اور یوٹیز کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر اُبھرنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل گورننس نئی اَخلاقیات ہے اور مستقبل میں جموںوکشمیر کے لئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو بھی کریڈٹ دیا جنہوں نے اَپنے اِرد گرد ہونے والی تیز تبدیلیوں سے خود کو بہت قابلیت سے ڈھال لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں جموںوکشمیر 1,016 کی موجودہ تعداد سے تقریباً 1,500 تک اَپ گریڈ کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔اِس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری آئی ٹی پریرنا پوری جنہوں نے بذریعہ ورچیول موڈ کالاکیندر جموں سے تقریبات کی میزبانی کی ، نے اِس پروگرام کو کامیاب بنانے میں صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کے تعاون کے لئے اُن کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی کا یہ ڈیجیٹل سفر ان کے فعال تعاون کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ اُنہوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرنے او راَپنے جوش و خروش کا مظاہرہ کرنے پر لوگوں کا شکریہ اَدا کیا۔اِس موقعہ پر مزید بتایا گیا کہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ پورے جموںوکشمیر یوٹی میں ڈیجیٹل اَقدامات کو تسلیم کرنے کے لئے ” ڈیجیٹل جے این ڈکے ایوارڈز“ کا اعلان کرنے جارہا ہے۔صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنر وں نے اَپنا ردِّعمل دیتے ہوئے ہفتہ بھر کے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کئے گئے اَقدامات کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے اَپنے تیار کردہ سٹالوں او رمعلوماتی مواد کے بارے میں جانکاری دی ۔اُنہوں نے ہفتے کے لئے منصوبہ بند سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات دیں۔ہر ضلع میں ہفتہ بھر جاری رہنے والے میگا بیداری کیمپ بیک وقت متعدد مقامات پر منعقد کئے جائیں گے جس میں ضلع ترقیاتی کمشنروں اور دیگر ضلعی سطح کے اَفسران ، پی آر آئیز ، طلباءاور عام لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کریں گے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

62 دنوں پر محیط طویل ترین شری امر ناتھ جی یاترا اختتام پذیر

Next Post

سکریٹری محکمہ دیہی ترقی طارق زرگر نے کپواڑہ کا دورہ کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
سکریٹری محکمہ دیہی ترقی طارق زرگر نے کپواڑہ کا دورہ کیا

سکریٹری محکمہ دیہی ترقی طارق زرگر نے کپواڑہ کا دورہ کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS