Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں وکشمیر ‘دہشت گردی سے پاک’ خطہ بن رہا ہے: دلباغ سنگھ

by Indian Times
03/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں وکشمیر ‘دہشت گردی سے پاک’ خطہ بن رہا ہے: دلباغ سنگھ
سری نگر…02 ستمبر…یو این آئی……جموں وکشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری ‘دہشت گردی سے پاک’ خطہ بن رہا ہے اور اب منشیات کی بیخ کنی ہمارا اگلا چیلنج ہوگا۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی تعداد بہت کم ہے اور دہشت گردی کے باقیات کو ختم کرنے کا کام بھی ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح یونین ٹریٹری ‘دہشت گردی سے پاک’خطہ بن رہا ہے اسی طرح اس کو منشیات سے پاک خطہ بھی بنایا جائے گا۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ڈی پی ایل پر منعقدہ ایک تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں فخر ہے کہ یونین ٹریٹری دہشت گردی سے پاک خطہ بن رہا ہے دہشت گردوں کی تعداد بہت کم ہے اور دہشت گردی کے باقیات جو ختم کرنے کے لئے بھی کام ہو رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘اب ہمارا اگلا چلینج منشیات کی وبا کا خاتمہ ہے اور جس طرح یوٹی کو دہشت گردی سے پاک خطہ بنایا جا رہا ہے اسی طرح اس کو منشیات سے پاک بھی بنا یا جائے گا’۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ سوپور ایک زمانے میں ملی ٹنسی کا مرکز تھا لیکن آج یہاں ہر طرف تجارتی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔بارہمولہ میں سکھ برادری سے وابستہ ایک عمر رسیدہ شخص کی لاش بر آمد ہونے کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات عمومی نوعیت کے ہیں’۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کیس کو کرائم برانچ کے سپرد کیا گیا ہے۔پنچایتی انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ اس ضمن میں تمام انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس ان انتخابات کے پر امن اور ہموار انعقاد کو یقینی بنائے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے کیپکس بجٹ کے تحت سی ایس ایس اور ڈیبلیوری ایبلز کی پیش رفت کا جائزہ لیا

Next Post

وزیر اعظم مودی نے آدتیہ-ایل1 کے کامیاب لانچ پر اسرو کے سائنسدانوں، انجینئروں کو مبارکباد دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
2014 سے پہلے گھوٹالوں اور بدعنوانی کا دور تھا / وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی نے آدتیہ-ایل1 کے کامیاب لانچ پر اسرو کے سائنسدانوں، انجینئروں کو مبارکباد دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS