Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

اپنی پارٹی نے ویری ناگ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

by Indian Times
08/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اپنی پارٹی نے ویری ناگ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا
سرینگر/7ستمبر/ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے کشمیر کے استحصالی سیاسی خانوادوں اور کانگریس پارٹی کو شدید الفاظ میں ہدفِ تنقید بناتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے تمام انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے دہائیوں سے جاری ان کی استحصالی سیاست کا خاتمہ کریں۔وہ جنوبی ضلع کے ویری ناگ میں پارٹی کے ورکرز کنونش سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقعے پر علاقے کے متعدد سیاسی کارکنوں نے اپنی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔موصولہ بیان کے مطابق سید محمد الطاف بخاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر کی روایتی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ اپنی پ±رفریب سیاست کے ذریعے عوام کو دھوکہ دیتی آئی ہیں۔ اس ضمن میں ا±نہوں نے سب سے پہلے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، ”تاریخ گواہ ہے کہ کانگریس پارٹی، جو آج خود کو جموں کشمیر کے عوام کا خیر خواہ ظاہر کرتی ہے، نے گزشتہ سات دہائیوں میں اس خطے اور اس کے عوام کے مفادات کو نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اس نے 1953 میں ایک پولیس سب انسپکٹر کے ذریعے جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کی گرفتاری کا اہتمام کیا اور اس کے بعد 1975 میں معزول وزیر اعظم کو وزیر اعلی کے طور پر بحال کیا اور اسطرح سے جموں کشمیر کی آئینی حیثیت کو گھٹا دیا گیا۔ اس کے بعد 1983 میں ایک بار پھر کانگریس نے نیشنل کانفرنس کی حکومت گرادی جبکہ اس کے محض چند سال بعد 1987 میں، کانگریس نے انتخابات میں دھاندلی کے لیے اسی این سی کے ساتھ پھر ہاتھ ملایا۔ ان انتخابی دھاندلیوں کی وجہ سے جموں کشمیر میں تشدد کا ایک طویل دور شروع ہوا، جس میں لاکھوں انسانی زندگیاں ضائع ہوگئیں۔“تاہم ا±ن کا کہنا تھا کہ کانگریس نے یہ سارے ہتھکنڈے مقامی سیاسی لیڈروں اور جماعتوں بالخصوص نیشنل کانفرنس کے تعاون سے انجام دیے۔ انہوں نے مزید کہا، ”حیرت کا مقام یہ ہے کہ نیشنل کانفرنس ماضی میں کانگریس کے لیڈران کو ’گندھی نالی کے کیڑے‘ کہہ کر پکارتے رہے ہیں، اور آج پھر اقتدار کے حصول کےلئے کانگریس سے ہی ہاتھ ملا رہی ہے۔“انہوں نے اس کی مزید کہا، ”نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ اپنے پ±ر فریب سیاسی بیانیہ اور جذباتی نعروں سے لوگوں کو گمراہ کرتی رہی ہے۔ پہلے اس پارٹی کے لیڈر نے ملک کے ساتھ الحاق کیا۔ لیکن اقتدار کھودینے کے بعد خود ساختہ ’محاذ رائے شماری‘ قائم کی اور اس کے ذریعے بائیس سال تک لوگوں کو گمراہ کرتی رہی۔ پھر اقتدار ملنے پر اس خود ساختہ تحریک کو ”آوارہ گردی“ قرار دیا۔ یہ جماعت نہ صرف سالہا سال تک لوگوں کو ’اٹانومی‘ جیسے نعروں سے بہلاتی رہی، بلکہ یہ دعویٰ بھی کرتی رہی ہے کہ وہ دفعہ 370 کی محافظ ہے۔ اب جبکہ دفعہ 370 منسوخ ہوچکا ہے، تو یہ جماعت لوگوں کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ اس منسوخ شدہ دفعہ کو واپس لائے گی۔“سید محمد الطاف بخاری نے پی ڈی پی کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ”یہ جماعت اس دعوے کے ساتھ معرض وجود آگئی تھی کہ وہ جموں کشمیر کو نینشل کانفرنس کے خاندانی راج سے نجات دلائے گی۔ لیکن بعد میں اس کے لیڈران نے خود یہاں اپنے خاندان کا راج قائم کیا۔“انہوں نے مزید کہا، ” سال 2014 میں پی ڈی پی نے لوگوں سے یہ کہہ کر ووٹ مانگے کہ وہ بھاجپا کو جموں کشمیر سے د±ور رکھے گی، لیکن انتخابات کے فوراً بعد اسی بھاجپا کے ساتھ اتحاد کرتے ہوئے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی۔“سید محمد الطاف بخاری نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ اگر اپنی پارٹی کو انتخابات میں عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا تو وہ جموں کشمیر کے عوام کو سیاسی لحاظ سے با اختیار بنائے گی۔ انہوں نے کہا، ”ہم جذباتی نعرے لگانے اور جھوٹے وعدے کرنے میں یقین نہیں رکھتے۔ ہم سچائی اور شفافیت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارا ایجنڈا بالکل واضح اور غیر مبہم ہے۔ ہم یہاں جموں و کشمیر میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی اور اس کے لوگوں کی سماجی و سیاسی بااختیار بنانے کو یقینی بنانے کے لیے کام کررہے ہیں۔“اس موقع پر پارٹی کے جو سرکردہ رہنما موجود تھے، ا±ن میں رفیع احمد میر، ہلال احمد شاہ، عبدالرحیم راتھر، طارق شاہ ویری، چودھری حامد، نزیر دیالگامی، محمد اشرف، بشیر احمد براگامی، فاروق احمد بدسگامی، ریاض احمد، محمد اختر، نذیر احمد، ماسٹر غلام نبی، ہلال احمد، محمد آصف خان، منظور احمد وانی، شکیل احمد شیخ، سلمان انفاس، فیاض احمد قادری، غلام نبی گنائی، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔جن سیاسی کارکنان نے آج اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، ا±ن میں محمد جبار ڈار، ہاکورہ؛ بشیر احمد کھانڈے، شنگراں؛ عبدالرحمن گنائی، شنگراں؛ سبزار احمد، شوپورہ لارکی پورہ؛ علی محمد شیخ، شسٹرگام؛ منظور احمد، بدسگام؛ گل محمد بدسگام، بشیر احمد، کوٹ؛ علی محمد شاہ، ششتارام؛ نذیر احمد چوپان، ہیورڈ؛ غلام قادر، ہیورڈ؛ غلام محمد بٹ، کھلہار؛ فیاض احمد، کھلہار؛ غلام محمد بٹ، ناگم ہانگل گنڈ؛ محمد شعبان ڈار، موہی پورہ؛ ہلال احمد لون، شانگس اور دیگر اشخاص شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم مودی نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی

Next Post

لوگ دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو پناہ دینے سے گریز کریں /ایل جی منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post
لوگ دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو پناہ دینے سے گریز کریں /ایل جی منوج سنہا

لوگ دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو پناہ دینے سے گریز کریں /ایل جی منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS