Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم مودی نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی

by Indian Times
06/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم مودی نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی

سری نگر////05ستمبر///یو این آئی//// وزیر اعظم نریندر مودی نے اساتذہ سے ملک کے نوجوانوں کو مقامی ورثہ، تاریخ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ سائنس اور ٹکنالوجی بالخصوص ری سائیکلنگ سے واقف کرانے کی اپیل کی ہے یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دن میں 7، لوک کلیان مارگ میں نیشنل ٹیچرز ایوارڈ 2023 کے فاتحین سے بات چیت کی اس بات چیت میں 75 ایوارڈ یافتگان نے حصہ لیا۔وزیر اعظم نے ملک کے نوجوان ذہنوں کی پرورش میں اساتذہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اچھے اساتذہ کی اہمیت اور ملک کی تقدیر سنوارنے میں ان کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کو نچلی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والوں کی کامیابی کے بارے میں تعلیم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر اعظم نے ہمارے مقامی ورثے اور تاریخ پر فخر کرنے کی بات کی اور اساتذہ سے زور دے کر کہا کہ وہ طلبا کو اپنے علاقے کی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں جاننے کی ترغیب دیں۔ ملک میں تنوع کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے، انہوں نے اساتذہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے اسکولوں میں ملک کے مختلف حصوں کی ثقافت اور تنوع کا جشن منائیں۔چندریان -3 کی حالیہ کامیابی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے بارے میں طلبا میں تجسس کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ 21 ویں صدی ٹیکنالوجی پر مبنی صدی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے اور انہیں مستقبل کے لیے تیار کرنے کی اہمیت کے بارے میں بھی بات کی۔مشن لائیف کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے استعمال کرو اور پھینکو کلچر کے بر خلاف ری سائیکلنگ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ کئی اساتذہ نے وزیر اعظم کو ان کے اسکولوں میں منعقد کیے جانے والے سوچھتا پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا۔ مزید برآں، وزیر اعظم نے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے پورے کیریئر میں اپنی صلاحیتوں کو مسلسل بڑھائیں اور اپ گریڈ کریں۔نیشنل ٹیچرز ایوارڈ کا مقصد ملک کے چند بہترین اساتذہ کی منفرد خدمات کو تسلیم کرنا اور ان اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنے عزم کے ذریعے نہ صرف تعلیمی معیار کو بہتر کیا بلکہ اپنے طلبا کی زندگیوں کو بھی سنوارا۔ اس سال، ایوارڈ کے دائرہ کار کو پہلے سے بڑھا دیا گیا ہے جس میں محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں اب محکمہ ہائر ایجوکیشن اور وزارت ہنرمندی کی ترقی کے ذریعہ منتخب کردہ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔یواین آئی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

یوم اساتذہ: منوج سنہا کا ساتذہ کرام کا احترام و شکریہ

Next Post

اپنی پارٹی نے ویری ناگ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
اپنی پارٹی نے ویری ناگ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

اپنی پارٹی نے ویری ناگ میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS