Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

امسال سیاحوں کی تعداد سوا دو کرڑو سے تجاوز کرنے کی توقع:منوج سنہا

by Indian Times
19/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

امسال سیاحوں کی تعداد سوا دو کرڑو سے تجاوز کرنے کی توقع:منوج سنہا
سری نگر…. 18 ستمبر… یو این آئی ….جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ امسال جموں و کشمیر کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد سوا دو کروڑ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر میں منعقدہ جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں 59 فیصد اضافہ درج ہوا ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار پیر کو یہاں رائل اسپرنگس گالف کورس کے 44 ویں پی ایس پی بی انٹر یونٹ گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘میں امید کرتا ہوں کہ یہ ٹورنامنٹ اچھی طرح سے انعقاد پذیرہوگا اور تمام کھلاڑی سپورٹس مین شپ کے جذبے کے ساتھ کھیلیں گے’۔ان کا کہنا تھا: ‘سال گذشتہ ایک کروڑ 88 لاکھ سیاحوں نے جموں وکشمیر کی سیر کی اور امسال 31 اگست تک ایک کروڑ 52 لاکھ سیاح یہاں آئے ہیں’۔مسٹر سنہا نے کہا کہ امسال سوا دو کروڑ سے زیادہ سیاحوں کے آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا: ‘سری نگر میں جی ٹونٹی ٹورزم اجلاس کے انعقاد کے بعد غیر ملکی سیاحی کی آمد میں 59 فیصد اضافہ درج ہوا ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ سیاحوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ سے یہ پیغام جاتا ہے کہ یہاں چیزیں کافی بدل گئی ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں وکشمیر کئی شعبوں میں ملک کی کسی بھی ریاست سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر سالہا سال تک علم و ادب کا گہوارہ رہا ہے،زمین پر جنت کا نمونہ رہا ہے اور روحانی بزرگوں کی بھی آمجگاہ رہا ہے لیکن کئی دہائیوں تک جموں وکشمیر کو علاحدگی پسندی، دہشت گردی اور اقربا پروری سے نقصان اٹھانا پڑا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘لیکن وہ زمانہ گذر گیا اور اب لوگوں کی زندگیوں میں امید کی نئی کرنیں جاگزیں ہوئی ہیں’۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں ترقی ایک طاقتور عوامی تحریک بننی چاہئے: منوج سنہا

Next Post

منوج سنہا تعزیت پرسی کے لئے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کی رہائش گا پر پہنچے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منوج سنہا تعزیت پرسی کے لئے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کی رہائش گا پر پہنچے

منوج سنہا تعزیت پرسی کے لئے ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کی رہائش گا پر پہنچے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS