Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

اِنتظامی کونسل نے ریسرچ سینٹر اننت ناگ اور مِلک پروسسنگ سینٹر بڈگام کیلئے اَراضی کی منتقلی کی منظوری دی

by Indian Times
20/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

اِنتظامی کونسل نے ریسرچ سینٹر اننت ناگ اور مِلک پروسسنگ سینٹر بڈگام کیلئے اَراضی کی منتقلی کی منظوری دی
سری نگر….انفو..اِنتظامی کونسل کی ایک میٹنگ آج یہاںلیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںسلر اننت ناگ میں 500 کنال 11 مرلہ اراضی شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگری کلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ( ایس کے یو اے ایس ٹی ) کشمیرکو ریسرچ سٹیشن اور اضافی کرشی وگیان کیندروں کے قیام کے لئے منتقل کرنے کی منظوری دی۔ میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی۔ریسرچ سٹیشن زرعی کاشت کاری میں پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانے اور کسانوں کی معاشی خوشحالی کو بڑھانے کے لئے سائنسی ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔ ریسرچ سٹیشن اور اضافی کرشی وگیان کیندر کے قیام سے بڑی تعداد میں توسیعی پروگراموں کے ذریعے زرعی ٹیکنالوجیوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور کسانوں کے بیج ، پودے لگانے کے مواد ، نامیاتی مصنوعات ، بائیو فرٹیلائزر، مویشیوں اور پولٹری جیسے معیاری آدانوں کی پیداوار میں بڑا اثر پڑے گا۔ایک اور اہم پیش رفت میں چاڈوربڈگام میں مِلک پروسسنگ کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کے لئے 47کنال 13مرلہ اَراضی محکمہ بھیڑ و پشو پالن محکمہ کے حق میں منتقل کرنے کی بھی منظور ی دی گئی ہے۔مِلک پروسیسنگ کے بنیادی ڈھانچے کے قیام سے کثیرالجہتی فوائد حاصل ہوں گے جس میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنا، بہتر غذائیت، غذائی تحفظ اور زرعی طریقوں میں اضافہ شامل ہے۔ یہ معیشت اور کمیونٹیوں کی مجموعی فلاح وبہبود کو فروغ دے کر ڈیری اِنڈسٹری کو اَپ گریڈ کرے گا۔جموںوکشمیر میں ڈیری صنعت یوٹی کی معیشت کے لئے بے پناہ صلاحیت رکھتی ہے ،روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے اور مقامی آبادی کی فلاح و بہبود میں اَپنا حصہ اَدا کرتی ہے۔ ڈیری مصنوعات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور دودھ کی فی کس دستیابی بہت سی دودھ کی صلاحیت والی ریاستوں کے مقابلے میں کم ہونے کی وجہ سے ڈیری شعبہ آنے والے برسوں میںجموں وکشمیر یوٹی میں نمایاں ترقی کے لئے تیار ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا اِفتتاح کیا او رسنگ بنیاد رکھا

Next Post

گڈول انکاﺅنٹرمیں جاں بحق سپاہی کو لیفٹنٹ گورنر کا خراج،پھولوں کی چادر چڑھائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
گڈول انکاﺅنٹرمیں جاں بحق سپاہی کو لیفٹنٹ گورنر کا خراج،پھولوں کی چادر چڑھائی

گڈول انکاﺅنٹرمیں جاں بحق سپاہی کو لیفٹنٹ گورنر کا خراج،پھولوں کی چادر چڑھائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS