Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Politics

منجیت سنگھ کے والد چل بسے، اپنی پارٹی قیادت کا سوگوار کنبے سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار

by Indian Times
27/09/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

منجیت سنگھ کے والد چل بسے، اپنی پارٹی قیادت کا سوگوار کنبے سے تعزیت اور یکجہتی کا اظہار
سرینگر/27ستمبر/ اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر اور صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ کے والد بلونت سنگھ طویل علالت کے بعد سانبہ جموں کے وجے پور علاقے میں واقع اپنی رہائش گاہ پر وفات پاگئے۔ اپنی پارٹی کی لیڈرشپ نے اس حوالے سے اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے منجیت سنگھ اور سوگوار ک±نبے کے دیگر افراد کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔پارٹی سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے اپنے تعزیتی پیغام میں اس واقعہ پر اپنے د±کھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”منجیت سنگھ جی کے والد بلونت سنگھ جی کے انتقال کی خبر پاکر د±کھ ہوا۔ غم کی اس گھڑی میں، میں سوگوار ک±نبے کے ساتھ یکجہتی میں کھڑا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خدا ا±نہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کےلئے صبر وتحمل عطا فرمائے اور مرحوم کی روح کو سکون حاصل ہو۔“اس دوران پارٹی کے سینئر نائب صدر غلام حسن میر کی سربراہی میں سرینگر میں اپنی پارٹی کے صدر دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد پارٹی لیڈران شریک تھے۔ اس تعزیتی اجلاس میں منجیت سنگھ کے والد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لیڈران نے سوگوار ک±نبے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسی نوعیت کی ایک میٹنگ پارٹی کے جموں آفس میں بھی منعقد ہوئی، جس میں منجیت سنگھ کے مرحوم والد کے ابدی سکون کےلئے دعا کی گئی اور سوگوار ک±نبے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔سید محمد الطاف بخاری اور غلام حسن میر کے علاوہ جو سرکردہ پارٹی لیڈران ان تعزیتی میٹنگوں میں شریک ہوئے، یا جنہوں نے انفرادی سطح پر تعزیتی پیغامات جاری کئے، ا±ن میں ظفر اقبال منہاس، عثمان مجید، دلاور میر، جاوید احمد میر، رفیع احمد میر، محمد اشرف میر، وجے بکایا، جاوید حسن بیگ، سید اصغر علی، چودھری ذوالفقار علی، اعجاز احمد خان، ارون کمار چھیبر، مہندر پریہار، عبدالمجید پڈر، جنید عظیم متو، فقیر ناتھ، سید مظفر رضوی، ہلال احمد شاہ، منتظر محی الدین، فاروق اندرابی، حاجی پرویز، نور محمد شیخ، دلشادہ شاہین، پونیت کور، شیتل شرما، ایڈوکیٹ نرمل کوتوال، ڈاکٹر روہت گپتا، سلیم چودھری، کلدیپ سوڈان، منگت رام، منمیت سنگھ، وپل بالی اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

’ ہندوستانی فضائیہ طاقت، بہادری اور لگن کی ایک روشن علامت

Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے مگس بانی سے متعلق دو روزہ سمینار کا اِفتتاح کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
Next Post

ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ نے مگس بانی سے متعلق دو روزہ سمینار کا اِفتتاح کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS