Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

ملک کی ترقی سے نفرت کرتی ہیں ترقی مخالف پارٹیاں/ وزیر اعظم مودی

by Indian Times
03/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ملک کی ترقی سے نفرت کرتی ہیں ترقی مخالف پارٹیاں/ وزیر اعظم مودی
گوالیار/ 2 اکتوبر /یو این آئی/وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسی کا نام لیے بغیر اپوزیشن پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا واحد کام ملک کی ترقی سے نفرت کرنا اور نن ریاستوں میں ’ترقی مخالف‘ پارٹیں اقتدار میں ہیں وہاں مظالم اور جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔یہاں اپنے قیام کے دوران مسٹر مودی نے تقریباً 19 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس دوران ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا، وریندر کمار، بھارتیہ جنتا پارٹی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما اور ریاستی حکومت کے کئی وزراءموجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ترقی مخالف جماعتوں کا واحد کام ملک کی ترقی سے نفرت کرنا ہے۔ اپنی نفرت میں یہ جماعتیں ملک کی کامیابیوں کو بھی بھول جاتی ہیں۔ ساری دنیا ہندوستان کی تعریفیں کررہی ہے لیکن جنہیں کرسی کے سوا کچھ نظر نہیں آتا انہیں یہ سب اچھا نہیں لگتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ نوبر سوں میں ہندوستان دسویں سے پانچویں بڑی معیشت بن گیا ہے لیکن ترقی مخالف لوگ اسے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان اگلی مدت میں سب سے سرفہرست تین معیشتوں میں شامل ہوگا، یہ ’مودی کی گارنٹی‘ ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ملک نے ترقی مخالف لوگوں کو ملک پر حکومت کرنے کے لیے چھ دہائیاں دی تھیں، اگر موجودہ حکومت نو نرسوں میں اتنا کام کر سکتی ہے تو چھ دہائیوں میں کتنا کام کر سکتی ہے، لیکن وہ پھر بھی بدعنوانی میں ڈوبے رہتے تھے اور اب بھی وہی کر رہے ہیں۔مدھیہ پردیش کی پڑوسی ریاست راجستھان کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہاں سرعام گلے کاٹے جاتے ہیں لیکن وہاں کی حکومت دیکھتی رہتی ہے۔ ترقی مخالف جماعتیں جہاں بھی جاتی ہیں، خوشامد اور مظالم بڑھ جاتے ہیں۔ پچھلے کچھ برسوں میں ان کی حکومت والی ریاستوں میں جرائم میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ مدھیہ پردیش کے لوگوں کو بھی ان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ناری شکتی وندن ایکٹ کے تناظر میں مسٹر مودی نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا موجودہ حکومت کے لیے ووٹ بینک نہیں ہے بلکہ قوم کی فلاح و بہبود کا مشن ہے۔ پرانی حکومتوں نے خواتین کے ریزرویشن کے نام پر صرف ووٹ مانگے، لیکن سازش کے تحت قانون کو روکے رکھا۔ یہ ایکٹ موجودہ حکومت کے دور میں ہی حقیقت بن گیا۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

گاندھی جی کا عدم تشدد کا فلسفہ ہمیشہ ملک کی رہنمائی کرےگا/سید محمد الطاف بخاری

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

لیفٹنٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS