Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹنٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی

by Indian Times
03/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کشائی کی
سرینگر …..انفو……  لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں بابائے قوم کو ان کی جینتی پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مہاتما گاندھی کے مجسمے اور چرخہ نصب کرنے کی نقاب کشائی کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” پوجیہ باپو کا ہمیشہ یہ ماننا تھا کہ چرخے کے فریم کا پیغام اس کے ٹھوس فریم سے کہیں زیادہ وسیع ہے ۔ چرخہ کا مقصد بنی نوع انسان کی خدمات کرنا ، دوسروں کو تکلیف پہنچائے بغیر جینا ، امیر اور غریب ، سرمائے اور محنت کے درمیان ایک لازم و ملزوم رشتہ قائم کرنا ہے “۔ انہوں نے کہا کہ باپو نے برطانوی راج کے خلاف جنگ میں چرخہ کو ایک اہم ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سودیشی تحریک ، خود انحصاری اور معاشی آزادی کی علامت ہے ۔ مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ باپو کے نظریات پوری انسانیت کیلئے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” مجھے امید ہے کہ باپو کے نظریات سے متاثر ہمارے افسران معاشرے کے ہر شہری کے وقار ، مساوات ، سماجی انصاف اور ترقی یافتہ اور خود انحصار جموں کشمیر کیلئے لگن اور محنت سے کام کرتے رہیں گے “۔ لفٹینٹ گورنر نے دیہاتوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے مرکز کے طور پر ترقی دینے اور دیہی آبادی کی زندگیوں کو بدلنے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آج جموں کشمیر کے دیہات آمدنی کے مختلف ذرایع کی دستیابی کی وجہ سے بے مثال ترقی دیکھ رہے ہیں ۔ نئے صنعت کار گاو¿ں سے اپنی نئی اننگز شروع کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی سہولیات کے معاملے میں گاو¿ں اور شہر کے درمیان فاصلہ ختم ہو رہا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ پوجیہ باپو کے نظریات پر عمل کرتے ہوئے 2021-22 میں جموں و کشمیر نے کے وی آئی سی کی مدد سے دیہاتوں میں 21640 مینوفیکچرنگ اور سروس یونٹس قائم کئے جس سے 1.73 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو روز گار ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ مالی سال میں 10628 سے زائد نئے یونٹس لگائے گئے تھے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مہاتما گاندھی اور چرخہ کے مجسمے کی تنصیب کیلئے جموں و کشمیر کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز بورڈ ( کے وی آئی بی ) کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے سودیشی مصموعات کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھادی میں مصروف شہر پر مبنی سیلف ہیلپ گروپس کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، جو نوجوانوں کیلئے ایک نیا فیشن اسٹیٹمنٹ بن گیا ہے ۔ وائس چئیر پرسن کے وی آئی بی ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ، لفٹینٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ، انتظامی سیکریٹریوں اور یو ٹی اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے بھی مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک کی ترقی سے نفرت کرتی ہیں ترقی مخالف پارٹیاں/ وزیر اعظم مودی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے گاندھی جینتی کے موقع پر یو ٹی سطح کی تقریب سے خطاب کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے گاندھی جینتی کے موقع پر یو ٹی سطح کی تقریب سے خطاب کیا

لیفٹنٹ گورنر نے گاندھی جینتی کے موقع پر یو ٹی سطح کی تقریب سے خطاب کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS