Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

by Indian Times
17/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں
سری نگر۔۔۔۔16اکتوبر۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر کی علی ا لصبح سے وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج ہوئی۔دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پرجاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔پیر کی سہ پہر سر نگر جموں شاہراہ پر کئی مقامات پر پسیاں گر آنے کے بعد شاہراہ کو دو طرفہ ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی وادی کے اونچے پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ شرع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر بھی درمیانی شب برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔جموں وکشمیر میں شمالی کشمیر کے اونچے پہاڑوں پر پیرکی صبح سے تازہ برف باری ہوئی جس وجہ سے میدانی علاقوں میں سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں پر ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔یو این آئی اردو کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے افروٹ پہاڑی سلسلہ پر پیر کی صبح کو ہلکی برف باری ہوئی۔برف باری کی وجہ سے اس پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔شہرہ آفاق سونہ مرگ میں بھی پیر کی صبح سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا۔ پہلگام کے ساتھ ساتھ دودھ پتھری سیاحتی مقامات پر بھی پیر کے روز اس موسم کی پہلی برف باری ہوئی جس وجہ سے وہاں پر موجود سیاحوں میں خوشی کا ماحول پھیل گیا ۔ سرحدی ضلع کپواڑہ کے سادھنا ٹاپ پر آخری اطلاع موصول ہونے تک تین انچ برف ریکارڈ کی گئی۔ سادھنا ٹاپ پر پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کو چلنے پھرنے میں دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ خطہ پیر پنچال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڑ کے راستے بالخصوص پیر کی گلی کے مقام پر بھی ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ نیز دیگر کچھ پہاڑیوں نے بھی برف باری سے سفید رنگ و روپ اختیار کر لیا ہے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بارشوں اور اونچے پہاڑوں پر ہلکی برف باری متوقع ہے۔اس دوران وادی میں پیرکےرو ز کو مطلع ابر آلود رہا ، بازاروں میں لوگوں کو گرم ملبوسات کی خریداری میں مصروف دیکھا گیا۔سردی میں ہوئے قدرے اضافے کے باعث لوگوں کو گرم ملبوسات زیب تن کئے ہوئے دیکھا گیا اور کئی دفاتر میں گرمی کے آلات جیسے ہیٹر وغیرہ بھی استعمال میں لائے گئے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سکریٹری ثقافت و سیاحت نے کیا چاڈورہ میں دو روزہ واتھورہ کلچرل فیسٹیول کا افتتاح

Next Post

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری سے سیاحوں میں جوش و خروش

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری، میدانی علاقوں میں بارشیں

کشمیر کے سیاحتی مقامات پر برفباری سے سیاحوں میں جوش و خروش

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS