Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

 کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹاکر 60سالہ عوامی مطالبہ پورا کیا / وزیراعظم مودی

by Indian Times
22/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹاکر 60سالہ عوامی مطالبہ پورا کیا / وزیراعظم مودی
گوالیار/ 21 اکتوبر /یو این آئی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ 2014 کے بعد مرکزی حکومت نے کئی دہائیوں سے زیر التوا فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کے بوجھ کو کم کرنے کا کام کیا۔مسٹر مودی مدھیہ پردیش کے گوالیار میں سندھیا اسکول کے 125ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس دوران گورنر منگو بھائی پٹیل، وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، مرکزی وزیر نریندر سنگھ تومر، جیوترادتیہ سندھیا اور جتیندر سنگھ بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹرمودی نے کہا کہ ‘شارٹ کٹ’ بھلے ہی فوری طور پر فائدہ پہنچا دے لیکن ‘لانگ ٹرم ‘ سوچ ہی اخری میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ 2014 میں جب ملک نے انہیں وزیراعظم کی ذمہ داری دی تو ان کے سامنے دو متبادل تھے۔ یا تو صرف فوری فائدے کے لیے کام کریں یا طویل مدتی طریقہ کار اختیار کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے طے کیا کہ الگ الگ مقررہ وقت کے اندر کام کریں گے۔ حکومت نے 10 سال کے عرصے میں بہت سے بے مثال فیصلے کیے اور دہائیوں سے زیرالتوا کئی فیصلوں کے ذریعہ اگلی نسل کا بوجھ کم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں گزشتہ 60 سال سے کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ حکومت نے اسے ہٹا دیا۔ پچھلے 40 سال سے سابق فوجیوں کو ‘ون رینک ون پنشن’ دینے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، وہ بھی پورا کیا گیا۔ 40 سال سے جی ایس ٹی کا مطالبہ تھا، یہ بھی کیا گیا۔ کئی دہائیوں سے مسلم خواتین تین طلاق کے خلاف قانون بنانے کا مطالبہ کر رہی تھیں اور وہ بھی موجودہ حکومت نے بنایا۔ چند ہفتے پہلے لوک سبھا اور اسمبلی میں خواتین کے ریزرویشن کا قانون بھی بنایا گیا۔مسٹر مودی نے کہا کہ کام کاج کی اتنی لمبی فہرست ہے کہ پوری رات گزر جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت یہ فیصلے نہ کرتی تو اس کا بوجھ آنے والی نسلوں پر پڑتا۔ انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آنے والی نسل کا بوجھ ہلکا کر دیا ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ نوجوان نسل کے لیے ملک میں ایک ایسا مثبت ماحول پیدا کیا جائے جس میں ان کے لیے مواقع کی کوئی کمی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گوالیار کے ساتھ دو وجوہات کی بنا پر ان کا خاص رشتہ ہے۔ سب سے پہلے، وہ کاشی کے ایم پی ہیں اور سندھیا خاندان نے کاشی کی خدمت میں بڑا کردار ادا کیا ہے۔ سندھیا خاندان نے گنگا کے کنارے بہت سے گھاٹ بنائے ہیں اور بی ایچ یو کے قیام میں مالی مدد کی ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا گجرات کے داماد ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے ہر طالب علم کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہ ہندوستان کو ترقی یافتہ بنانے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے اسکول کے کچھ سابق طلباءکا بھی حوالہ دیا جن میں پی ایم او میں وزیر مملکت جتیندر سنگھ، گلوکار نتن مکیش اور فلم اداکار سلمان خان شامل ہیں۔وزیر اعظم نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ ‘آو¿ٹ آف دی باکس’ سوچیں۔ مثال کے طور پر سابق مرکزی وزیر مادھو راو¿ سندھیا نے وزیر ریلوے رہتے ہوئے ملک میں شتابدی ٹرین شروع کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد تین دہائیوں تک ایسی کوئی ٹرین نہیں آئی۔ اب وندے بھارت ٹرینیں ملک میں مقبول ہیں۔نوراتری کے پرمسرت موقع پر، انہوں نے اسکول کے طلباءکو نو ٹاسک دیے، جن کا تعلق ‘ووکل فار لوکل’، صفائی ستھرائی، پانی کا تحفظ اور ڈیجیٹل لین دین سے ہے۔یوواین آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نریندر مودی کا انتہائی مشکور ہوں

Next Post

سید محمد الطاف بخاری کا شہدا کو شاندار خراج عقیدت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سید محمد الطاف بخاری کا شہدا کو شاندار خراج عقیدت

سید محمد الطاف بخاری کا شہدا کو شاندار خراج عقیدت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS