Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے:دلباغ سنگھ

by Indian Times
22/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے:دلباغ سنگھ
سری نگر…. 21 اکتوبر….جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ ملی ٹینسی کے خلاف پولیس کی جنگ کو تقریباً منطقی انجام تک پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں قائم امن کو مستقل خصوصیت بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں زیون علاقے میں واقع آرمڈ پولیس کمپلیکس میں پولیس یادگاری دن کے موقع کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ جموں و کشمیر گذشتہ زائد از تین دہائیوں سے دہشت گردی سے متاثر ہے اور اس سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی جنگ لگ بھگ منطقی انجام تک پہنچ گئی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر میں قائم امن کو ایک مستقل خصوصیت بنانے کے لئے بھی کوششیں جاری ہیں۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ گرچہ سرحد پار سے امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن پولیس ان تمام کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سال رواں کے دوران ملی ٹنسی مخالف آپریشنوں کے دوران 8 پولیس اہکاروں نے جانیں گنوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز سے وابستہ چند اہلکاروں نے جانیں گنوائیں۔موصوف ڈی جی پی نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں کے دوران کشمیر کی صورتحال میں وسیع پیمانے پر تبدیلی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر امن اور تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔قوم کے لئے جانیں نچھاور کرنے والے پولیس جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب تک 1606اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی اپنی جانیں نچھاور کیں۔ انہوں نے کہا: ‘ہم اپنے شہدوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہیں’۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ قوم ان جوانوں کی ہمیشہ مرہون منت رہے گی۔قبل ازیں پولیس نے خون عطیے کے ایک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں قریب 2 سو پولیس جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر پولیس سربراہ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ میں کم سے کم 2 سو جوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پولیس جہاں امن و قانون کی صورتحال بر قرار رکھ رہی ہے وہیں خون کا عطیہ دے کر قیمیتی جانوں کو بچا رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنا ہماری کوشش رہتی ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سیکرٹری سیاحت ، ڈی سی بارہمولہ نے گلمرگ میں سرمائی سیاحتی سرگرمیوں کی تیاریوں کا جائیزہ لیا

Next Post

منوج سنہا کا پولیس کے یادگاری دن پر شہید پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
منوج سنہا کا پولیس کے یادگاری دن پر شہید پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت

منوج سنہا کا پولیس کے یادگاری دن پر شہید پولیس اہلکاروں کو شاندار خراج عقیدت

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS