Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام :لشکر طیبہ کے 5ملی ٹینٹ ہلاک : اے ڈی جی پی

by Indian Times
27/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام :لشکر طیبہ کے 5ملی ٹینٹ ہلاک : اے ڈی جی پی
سری نگر…. 26 اکتوبر….یو این آئی….شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں جاری تصادم آرائی کے دوران سیکورٹی فورسز نے پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے بتایا کہ مژھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں لشکر طیبہ سے وابستہ پانچ ملی ٹینٹوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں جمعرات کی صبح آپریشن شروع کیاجس دوران ملی ٹینٹوں اور فورسز کے مابین گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق گولیوں کا تبادلہ رک جانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے پہلے دو اور بعد ازاں مزید تین مشتبہ ملی ٹینٹوں کی لاشیں برآمد کیں۔ مہلوک ملی ٹینٹوں کی شناخت اور ان کی تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے ایکس پر جاکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔ قبل ازیں فوج کی چنار کور کے ایک ترجمان نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘فوج، جموں و کشمیر پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے 26 اکتوبر 2023 کو کپوارہ میں ایل او سی پر ایک مشترکہ آپریشن شروع کیا’۔دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز مژھل سیکٹر میں پانچ ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے بعد ایل او سی پر چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ سرحدوں پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے سیکورٹی ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ برف باری سے قبل ملی ٹینٹ اس طرف آنے کی کوشش کر سکتے ہیں جس کے پیش نظر سرحدوں پر مزید چوکسی بڑھائی جائے تاکہ ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر رات کی پیٹرولنگ بڑھائی گئی ہے تاکہ دہشت گردوں کی جانب سے اس طرف آنے کی کوششوں کو ناکام بنایاجاسکے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

بڈگام میں میری مٹی میرا دیش مہم اختتام پذیر

Next Post

کپواڑہ میں ایل او سی کے ا±س پار 16لانچنگ پیڈ موجود / پولیس سربراہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
کپواڑہ میں ایل او سی کے ا±س پار 16لانچنگ پیڈ موجود / پولیس سربراہ

کپواڑہ میں ایل او سی کے ا±س پار 16لانچنگ پیڈ موجود / پولیس سربراہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS