Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

کپواڑہ میں ایل او سی کے ا±س پار 16لانچنگ پیڈ موجود / پولیس سربراہ

by Indian Times
27/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کپواڑہ میں ایل او سی کے ا±س پار 16لانچنگ پیڈ موجود / پولیس سربراہ
سری نگر۔۔۔۔ 26 اکتوبر۔۔۔۔یو این آئی۔۔۔۔۔جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے جمعرات کے روز کہاکہ مڑھل سیکٹر میں ملی ٹینٹوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایل او سی پر دراندازی کی مسلسل کوششیں ہو رہی ہیں کیونکہ پاکستان زیادہ سے زیادہ ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کپواڑہ میں ایل او سی کے اس پار 16لانچنگ پیڈاور تربیتی کیمپ موجود ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے بتایا کہ مڑھل سیکٹر میں فوج اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کیا جس دوران دوبدو گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ان کے مطابق تصادم آرائی کے دوران چند ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن اختتام پذیر ہونے کے بعد ہی مہلوک دہشت گردوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔پولیس سربراہ نے مزید بتایا کہ فوج اور پولیس کی جانب سے ایل او سی پر دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کپواڑہ میں ایل او سی کے ا±س پار سولہ تربیتی کیمپ اور لانچنگ پیڈ ہیں۔ڈی جی پی نے کہاکہ سرحدوں پر دراندازی کی کوششیں لگاتار جاری ہے لیکن سیکورٹی ایجنسیاں بھی ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمسایہ ملک زیادہ سے زیادہ ملی ٹینٹوں کو اس طرف دھکیلنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔سرگرم ملی ٹینٹوں کی تعداد کے بارے میں پولیس چیف سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ آج کی تاریخ میں قلیل تعداد میں ملی ٹینٹ سرگرم ہیں۔انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا صفایا ہونے سے لوگوں نے بھی راحت کی سانس لی ہے کیونکہ اب یہاں کا عوام امن ، خوشحالی چاہتا ہے۔پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ سیکورٹی ایجنسیوں اور سیول انتظامیہ کو اپنا بھر پور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ان کے مطابق جموں وکشمیر میں اس وقت امن و امان کا ماحول ہے اور کسی کو بھی خرمن امن میں آگ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں پر تعینات افواج چوبیس گھنٹے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ دراندازی کی کوششوں کو پوری طرح سے ناکام بنایاجاسکے۔ یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام :لشکر طیبہ کے 5ملی ٹینٹ ہلاک : اے ڈی جی پی

Next Post

لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا

لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS