Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا

by Indian Times
27/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹنٹ گورنر نے کشمیر ڈویژن کی خواتین کو اعزاز سے نوازا
سرینگر 26 اکتوبر /انفو/لیفٹنٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے چنار کارپس کی طرف سے منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کشمیر ڈویژن کی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو اعزاز سے نوازا۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے ان تمام خواتین کو مبارکباد دی جنہوں نے اپنے لئے ایک جگہ بنائی ہے اور دیگر خواتین کو مختلف شعبوں میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کے خواب دیکھنے اور حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے ۔ انہوں نے ناری شکتی کو بااختیار بنانے کیلئے چنار کارپس کے شاندار اقدام کی تعریف کی اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی کو بااختیار بنانے کیلئے خواتین کو بااختیار بنانا لازمی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں جموں و کشمیر انتظامیہ نے آئین میں درج مساوات ، مساوی حقوق اور مساوی مواقع کے اصولوں کی بنیاد پر خواتین کو بااختیار بنانے کو ترجیح دی ہے ۔ انہوں نے کہا ” مجھے یہ کہتے ہوئے فخر ہے کہ ہماری نصف آبادی نے یو ٹی کی خوشحالی اور ترقی میں بہت بڑا حصہ ڈالا ہے ۔ “ لیفٹنٹ گورنر نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر میں نافذ کی جانے والی کئی اسکیموں اور پروگراموں پر روشنی ڈالی جن کا مقصد خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنانا اور ان کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے این آر ایل ایم ، مشن یوتھ ، جے کے ٹی پی او ، صنعت اور تجارت کی اسکیموں کے ذریعے شہری اور دیہی علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کئی اقدام اٹھائے ہیں ۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا کہ تعلیمی میدان میں ہماری بیٹیاں نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں اور نئے اعتماد اور خود اعتمادی کے احساس کے ساتھ ایک نیا مستقبل ترتیب دے رہی ہیں ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے خواتین کو تعلیم ، قانون ، کاروباری ، سماجی کام ، صحت ، ادبی ، کھیل ، صحافت جیسے مختلف شعبوں میں غیر معمولی خدمات انجام دینے پر مبارکباد دی ۔ لیفٹنٹ جنرل راجیو گھئی جی او سی 15 کارپس ، میجر جنرل موہت سیٹھ جی او سی کلو فورس ، فوج کے سینئر افسران ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کے اہل خانہ موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کپواڑہ میں ایل او سی کے ا±س پار 16لانچنگ پیڈ موجود / پولیس سربراہ

Next Post

ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں/ راجناتھ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں/ راجناتھ

ہندوستان کے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کریں/ راجناتھ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS