Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا/دلباغ سنگھ

by Indian Times
29/10/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں و کشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران امن قائم رہا/دلباغ سنگھ
سری نگر… 28 اکتوبر…یو این آئی….جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے ہفتے کے روز گذشتہ پانچ برسوں کا رپورٹ کارڈ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس عرصے کے دوران یونین ٹریٹری میں کسی عام شہری کی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ملی ٹنسی کے گراف میں کافی گراوٹ درج ہوئی ہے۔انہوں نے کہا سال رواں کے دوران آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا گیا جس کے تحت 43 پولیس تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔موصوف پولیس سربراہ نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے لیتہ پورہ علاقے میں ایک پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر میں گذشتہ پانچ برسوں سے لفظ ‘زیرو’ کافی مشہور ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر کا پانچ سالہ رپورٹ کارڈ یہ بتایا ہے کہ یہاں اس عرصے کے دوران، زیرو کولیٹرل نقصان ہوا ہے، امن و قانون کا زیرو واقعہ پیش آیا اور شہری یلاکتیں بھی زیرو ہوئیں’۔انہوں نے کہا: اس دوران دہشت گردی کا گراف بھی زیرو پر آ رہا ہے’۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ سال رواں کے دوران آپریشن کیپسٹی بلڈنگ شروع کیا گیا جس کے تحت 43 پولیس تھانوں کو جدید ترین ہتھیاروں اور انسداد دہشت گردی ٹیموں سے لیس کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے پہلے مرحلے میں 21 پولیس اسٹیشنوں کو کور کیا گیا آج باقی 22 پولیس اسٹیشنوں کے لئے ٹیموں کو لانچ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو زیرو ٹیرر پلان کے تحت کور کیا جا رہا ہے۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ ضلع اننت ناگ میں ملی ٹنسی سے متعلق تین واقعے پیش آئے جبکہ 36 پولیس اسٹیشنوں میں صد فی صد ٹیرر فری ریکارڈ درج ہوا۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کیپسٹی بلڈنگ پولیس اسٹیشنوں کو ڈرون سہولیت بھی دسیتاب ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ ان پولیس اسٹیشنوں کو جدید ہتھیاروں اور ٹیرر واقعات سے نمٹنے کے لئے 14 رکنی اسکارڈ سے لیس کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان نئی ٹیموں کی مدد سے علاقوں کے تسلط میں مزید استحکام آئے گا۔کپوارہ کے مڑھل سیکٹر میں مارے گئے 5 جنگجوﺅں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پولیس سربراہ نے کہا کہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ دشمن جموں وکشمیر میں امن کو در ہم برہم کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہمارا بارڈر گرڈ کافی مستحکم ہے اور ہم در اندازی کی تمام کوششوں کی ناکامی کو یقینی بنائیں گے’۔دلباغ سنگھ کا کہنا تھا کہ پولیس کی تمام کامیابیاں لوگوں کے تعاون کے بغیر نا ممکن تھیں۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیرعوام کی پولیس ہے جو نوجوانوں، عام لوگوں، بچوں جنہوں نے بہتر مستقبل کے لئے گھر چھوڑ دئے ہیں، کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے’۔انہوں نے لوگوں سے پولیس کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی تاکید کی تاکہ ایک بہتر مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے روزگار میلہ کے تحت 51 ہزار سے زائد تقرری نامے کئے تقسیم

Next Post

نئے بھرتی ہونےوالے 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ملک کی ترقی سے نفرت کرتی ہیں ترقی مخالف پارٹیاں/ وزیر اعظم مودی

نئے بھرتی ہونےوالے 51,000 سے زیادہ تقرری نامے تقسیم

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS