Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ببیلارَکوال نے مشن ڈائریکٹرنیشنل ہیلتھ مشن کا چارج سنبھالا

by Indian Times
07/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ببیلارَکوال نے مشن ڈائریکٹرنیشنل ہیلتھ مشن کا چارج سنبھالا
جموں….انفو….ببیلارَکوال نے آج یہاں سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی نگروٹہ میں نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر کے مشن ڈائریکٹر کا چارج سنبھال لیا۔ سٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی اور نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر کے اَفسران نے مشن ڈائریکٹر کا والہانہ اِستقبال کیا۔مشن ڈائریکٹر نے چارج سنبھالنے کے فوراً بعدسٹیٹ ہیلتھ سوسائٹی اور نیشنل ہیلتھ مشن جموںوکشمیر کے اَفسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی اور اُنہوں نے اَفسروں پر زور دیا کہ وہ پوری لگن او رتن دہی کے ساتھ کا م کریں تاکہ مشن کے قیام کے مقاصد کو حاصل کیا جاسکے۔ اُنہوںنے افسران سے کہا کہ نیشنل ہیلتھ مشن منصفانہ اور معیاری صحت خدمات تک عالمی رَسائی کے حصول کا تصور کرتاہے جو لوگوں کی ضروریات کے لئے جوابدہ ہیں۔اِس موقعہ پر نیشنل ہیلتھ مشن کے افسران نے مشن ڈائریکٹر کو مشن کے مختلف اجزا¿ کے بارے میں جانکاری دی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ نیشنل ہیلتھ مشن دیہی اور شہری علاقوں میں صحت نظام بالخصوص تولیدی۔ زچگی و بچہ ۔ بچوں اور نوعمروں کی صحت سے متعلق اور متعدی او رغیر متعدی اَمراض کو مضبوط بنانے پر زیادہ زور دیتا ہے۔مشن ڈائریکٹرموصوفہ نے تعارفی میٹنگ کے بعد جموںوکشمیر نیشنل ہیلتھ مشن کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے ذریعے نگروٹہ جموں میں قائم 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ایم ڈی نے کال سینٹر سے فراہم کی جانے والی خدمات کی دستیابی کا جائزہ لیا جس میں ماہر طبی پیشہ ور اَفراد کی جانب سے علامات کی ابتدائی تشخیص کے لئے طبی مشورے شامل ہیں۔اُنہوں نے ذہنی صحت ، دائمی بیماریوں ، نفسیاتی پریشانی ، ابتدائی بچپن کی نشوو نما اور شکایات اَزالے سے متعلق مشاورتی اور خدمات کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے مختلف نیشنل ہیلتھ مشن پروگراموں ، اے بی ۔ پی ایم جے اے وائی صحت وغیرہ کے بارے میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ آشا اور اے این ایم جیسے فیلڈ اَفسران سے رائے طلب کی ۔ببیلا رَکوال نے 104 سینٹرلائزڈ ہیلتھ ہیلپ لائن کے کام کو سراہتے ہوئے اِس سروس کو مزید مضبوط بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ عام لوگوں کو بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی بھی بہتر ہوئی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی

Next Post

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS