Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا

by Indian Times
07/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے جموںوکشمیر یوٹی میں جل جیون مشن کی عمل آوری کا جائزہ لیا
جموں///انفو/////چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیریوٹی میں جل جیون مشن پروجیکٹ کی عمل آوری کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری جل شکتی، مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن، جموں و کشمیر کے چیف اِنجینئران (پی ایچ اِی) کے علاوہ دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ابتداً،جل جیون مشن کے تحت مختلف اضلاع میں کئے جا رہے کاموں کے بارے میں ایک بصری پرزنٹیشن دِکھائی گئی۔چیف سیکرٹری نے کاموں پر عملدرآمد اور ان کی تکمیل کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اُنہوں نے جل جیون مشن کے تحت پائپوں کی خریداری کے سلسلے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے اورسول ورکس الاٹمنٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا اور تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ 18.35 لاکھ دیہی گھرانوں میں سے 13.5 لاکھ سے زیادہ گھرانوں کو پائپ والے نل کے پانی کے کنکشن سے جوڑا گیا ہے جو کہ 73 فیصد ہے۔ مزید بتایا گیا کہ دسمبر تک مجموعی ہدف کا 91 فیصد حاصل کیاجائے گا۔میٹنگ میں یہ بھی جانکاری دی گئی کہ 3,140 سکیموں کے تحت کل 6,623 کام ہیں جن میں سے 6,373 الاٹ ہو چکے ہیں اور 5,384 شروع اور 1,280 مکمل ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر ارون کمارمہتا نے کہا کہ جل جیون مشن کو مشن موڈ میں آگے بڑھانے کے لئے مربوط اور ہم آہنگی کے ساتھ کوششیں کی جانی چاہئیں۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مقررہ مدت تک کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے افسران پر بھی زور دیا کہ وہ عملدرآمد کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھیں اور مختلف کاموں کی تکمیل کے لئے مقرر کردہ ٹائم لائنز کو پورا کریں۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ببیلارَکوال نے مشن ڈائریکٹرنیشنل ہیلتھ مشن کا چارج سنبھالا

Next Post

ڈی سی بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

ڈی سی بارہمولہ نے ڈسٹرکٹ رینٹ اسسمنٹ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS