ضمانت پر رہائی پانے والے ملزمان پر جی پی ایس ٹریکٹر نصب کرنےکا معاملہ
سرینگر…. 6نومبر….یو پی آئی ….جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین نے پیر کے روز کہاکہ ضمانت پر رہائی پانے والے ملازمین پر جی پی ایس ٹریکٹر کی تنصیب سے اس کی حرکات و سکنات پر نظر گزر رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ قانون اس اعتماد کی بنیاد پر ضمانت کی اجازت دیتا ہے شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضمانت کا مطلب یہ نہیں کہ مقدمہ ختم ہو چکا ہے۔ یو پی آئی کے مابق پولیس سربراہ آر آر سیون کا کہنا ہے کہ ضمانت پر رہائی پانے والے ملزمان پر جی پی ایس ٹریکٹر نصب کرنا خوش آئند بات ہے کیونکہ اس سے ملزمان پر نظر گزر رکھنے میں آسانی ہوگی ۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ بار بار جرائم کرتے ہیں چاہئے وہ دہشت گرد، منشیات کی اسمگلنگ یا کسی قسم کے گھناونے جرائم ان پر جی پی ایس ٹریکٹر نصب کرنا صحیح فیصلہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت اس شرط پر دی جاتی ہے کہ ملزم دوسرا جرم نہیں کریں گے ، شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور گواہوں سے بدلہ نہ لیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ٹریکٹر کے ذریعے ہم عدالت کے حکم کے بعد اس کی نقل وحرکت اور ضمانت کی شرائط پر نظر رکھ سکتے ہیں۔






