Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

مرکز میں بی جے پی سرکار نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کیلئے اسکیمیں رائج کیں/ وزیر اعظم مودی

by Indian Times
07/11/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

مرکز میں بی جے پی سرکار نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کیلئے اسکیمیں رائج کیں/ وزیر اعظم مودی
سرینگر….06نومبر….ایس این این……کانگریس کو ایک مرتبہ پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں صرف خود کو فائدہ پہنچایا اور لوگوں کی فلاح و بہبود کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں بی جے پی سرکار نے ہمیشہ غریبوں کی مدد کیلئے اسکیمیں رائج کر دی اور پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا، جو 80 کروڑ غریب لوگوں کو مفت راشن فراہم کرتی ہے کو اگلے پانچ سالوں تک بڑھایا جائے گا۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں سیونی اور کھنڈوا میں عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنا کر انہیں کھری کھری سنائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ بی جے پی قبائلیوں کی پوجا کرتی ہے تو کانگریس نے ان کی فلاح و بہبود کی کوئی پرواہ نہیں کی، اور زعفرانی پارٹی کو وسعت دینے کی کوشش کی۔مودی نے کہا کہ کانگریس ایم پی میں حکومت بنانے کیلئے بے چین ہے اور پیسہ لوٹنے کیلئے لوک سبھا انتخابات کے لیے ریاست کو اپنا اے ٹی ایم بنانا چاہتی ہے۔ مودی نے کہا کہ کانگریس لوک سبھا انتخابات سے قبل ریاست کو ”اے ٹی ایم “ میں تبدیل کرنے کیلئے اقتدار میں آنے کیلئے بے چین تھی اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی مرکز میں مسلسل تیسری مدت کے لیے اقتدار برقرار رکھے گی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے بعد پانچ سے چھ دہائیوں تک ملک میں اقتدار میں رہنے کے باوجود قبائلی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پردھان منتری غریب کلیان انا یوجنا، جو 80 کروڑ غریب لوگوں کو مفت راشن فراہم کرتی ہے، کو اگلے پانچ سالوں تک بڑھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے کانگریس کے دور حکومت میں لاکھوں اور کروڑوں روپے کے گھوٹالے ہوئے تھے لیکن بی جے پی حکومت کے دوران ایسا کوئی کام نہیں ہوا اور اس طرح بچا ہوا پیسہ غریب لوگوں کو مفت راشن فراہم کرنے پر خرچ کیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضمانت پر رہائی پانے والے ملزمان پر جی پی ایس ٹریکٹر نصب کرنےکا معاملہ

Next Post

دہشت گرد سرگرموں میں ملوث 55سرکاری ملازمین برطرف /منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
باقی رہ گئے دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے: ایل جی منوج سنہا کی سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایات

دہشت گرد سرگرموں میں ملوث 55سرکاری ملازمین برطرف /منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS