Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹنٹ گورنر نے جموں میں دو روزہ قومی سطح کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کنکلیو ’ آئی پی یاترا ‘کا افتتاح کیا

by Indian Times
01/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموں….انفو……لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے جموں میں دو روزہ قومی سطح کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کنکلیو ’ آئی پی یاترا ‘ کا افتتاح کیا ۔ اپنے خطاب میں لفٹینٹ گورنر نے مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائیزز اور پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی اجتماعی کوششوں اور اختراعات اور اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں اس کے اہم کردار کی تعریف کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” آئی پی یاترا کنکلیو ایم ایس ایم ایز ، اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس کیلئے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کے مختلف آلات جیسے جی آئی ٹیگز، پیٹنٹ ، ٹریڈ مارک ، کاپی رایٹس کو اپنی تجارت اور کاروبار کے تحفظ اور ترقی کیلئے موثر طریقے سے استعمال کرنے کی رہنمائی کرے گا ۔ “ افتتاحی سیشن میں لفٹینٹ گورنر نے جدت کو فروغ دینے اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کی منفرد مصنوعات کیلئے انٹلیکچوئل پراپرٹیز اور جغرافیائی اشارے جیسے غیر محسوس اثاثوں کو فروغ دینے کیلئے جموں و کشمیر انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ کی 10 مصنوعات اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی پانچ مصنوعات کو جی آئی ٹیگ ملا ہے اور اس سے کمیونٹی کو فائدہ پہنچے گا اور ساتھ ہی جموں کشمیر کی اقتصادی ترقی کو بھی فروغ ملے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” میں انٹلیکچوئل پراپرٹیز کو جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے ایک اتپریرک کے طور پر سمجھتا ہوں اور ہم اس کے تحفظ کے لئے ایک مضبوط ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اور قانونی فریم ورک تیار کر رہے ہیں اور یو ٹی کا آئی پی سہولت کاری مرکز کاروباریوں ، ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپ کو آئی پی آر فائل کرنے میں مدد فراہم کرے گا اور جدت پسندوں کی مدد کرے گا لفٹینٹ گورنر نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور نوجوان صنعت کاروں پر زور دیا کہ وہ دانشورانہ املاک کی کمرشلائیزیشن پر خصوصی توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صلاحیتوں کو مکمل طور پر محسوس کرنے اور تخلیقی ہندوستان ، اختراعی ہندوستان کے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے آئی پی کی ترقی کو فروغ دینا چاہئیے ۔ انہوں نے جموں کشمیر میں اختراعات اور اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ دینے کیلئے یو ٹی کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کلیدی اقدامات کا بھی اشتراک کیا ۔ کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت مسٹر وکرم جیت سنگھ ، چئیر مین پی ایچ ڈی سی سی آئی جموں مسٹر راہول سہائے ، کو چئیر مین ایم ایس ایم ای کمیٹی پی ایچ ڈی سی سی آئی مسٹر ڈی پی گوئل اور دیگر متعلقین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگرنے جموں میں پہلے جے اینڈ کے آرتھوڈانٹک سمپوزیم سے کیا خطاب

Next Post

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بانڈی پورہ کا کیادورہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بانڈی پورہ کا کیادورہ

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بانڈی پورہ کا کیادورہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS