Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ایل جی ملاقات: لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پردرج شکایات کا اَزالہ کیا

by Indian Times
01/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ایل جی ملاقات: لیفٹیننٹ گورنر نے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پردرج شکایات کا اَزالہ کیا
جموں….انفو….لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے سول سیکرٹریٹ میں”ایل جی ملاقات ۔لائیو پبلک گریوینس ہیئرنگ“ کے دوران بذریعہ ورچوئل موڈ شہریوں سے بات چیت کی۔اُنہوںنے جے کے ۔ آئی جی آر اے ایم ایس پر شہریوں کی طرف سے درج کی گئی شکایات کا نوٹس لیا اور ان کی شکایات کے بروقت حل کرنے اور نفاذ کو بہتر بنانے کے لئے ضروری اَقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ پروگراموں کی تیز رفتاری سے جموں و کشمیر یوٹی کی معیشت کو زبردست فروغ مل رہا ہے اور مو¿ثر عوامی ترسیل کے نظام کے لئے شفافیت اور جوابدہی کے معیار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار اَدا کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ مختلف شعبوں کی تیز رفتار ترقی اور کارکردگی جموںوکشمیر یوٹی کی لامحدود صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے اور ہم اَمرت کال میں جموں و کشمیر کی تقدیر کو بدلنے کے لئے اس صلاحیت کو حقیقت میں بدلنے کے لئے پُرعزم ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے بڈگام کے اٹینا کے رہنے والے پرلاد سنگھ کی شکایت کا جواب دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام کو ہدایت دی کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے مناسب اَقدامات کریں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری جل شکتی محکمہ نے چندرسیر تِل گام تا وانی گام پائین علاقہ میںواٹر سپلائی پروجیکٹ(ریزروائر) کی تکمیل کے بارے میں شکایت پر لیفٹیننٹ گورنر کوجانکاری دی کہ مذکورہ واٹر سپلائی پروجیکٹ پر کام اس برس دسمبر کے آخیر تک مکمل ہوجائے گا۔اودھم پور کے دھر روڈ کے رہنے والے ودیوت وتس نامی ایک شکایت کنندہ نے حکام کی توجہ جگن ناتھ مندر کے قریب گول میلے میں بند نالے کی طرف مبذول کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر اودھمپور کو ہدایت دی کہ وہ 10 دن کے اندر نالے کی صفائی کو یقینی بنائیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے گنوٹے چکہ بھرتنڈ ضلع رام بن کے شری پیار سنگھ کی شکایت کا بھی ان کے حق میں بی پی ایل راشن کارڈ جاری کرنے کے بارے میں اَزالہ کیا۔سیکرٹری پبلک گریوینس محترمہ رَیحانہ بتول نے ’ایل جی ملاقات ‘کی نظامت کے فرائض اَنجام دی۔ اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ایس آر کے گوئیل، ڈی جی پی آر آر سوائن ، انتظامی سیکرٹریز،صوبائی کمشنران، ضلع ترقیاتی کمشنران ، ایس ایس پیز، سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اوربذریعہ ورچیول موڈ موجود رہے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے بانڈی پورہ کا کیادورہ

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ کے نئے پورٹل کا کیاآغاز

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ کے نئے پورٹل کا کیاآغاز

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ کے نئے پورٹل کا کیاآغاز

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS