Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ناظم زئی نے وی بی ایس وائی کی صدارت کی اور دھرگلون میں عوامی دربار سے کیا خطاب

by Indian Times
17/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ناظم زئی نے وی بی ایس وائی کی صدارت کی اور دھرگلون میں عوامی دربار سے کیا خطاب
پونچھ….انفو….بالا کوٹ کے دھر گلون بلاک میں ایک اہم اجتماع میں وکست بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) پروگرام مقامی کمیونٹی پر دیرپا اثر چھوڑ رہا ہے ۔ تقریب میں سیکرٹری ڈیزاسٹر مینجمنٹ ریلیف م بحالی اور تعمیر نو کے محکمہ کے ناظم زئی خان نے شرکت کی ۔ سیکرٹری نے پی آر آئی اور ڈپٹی کمشنر کے ساتھ مختلف سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالز کا معائینہ کیا جس میں زراعت ، باغبانی ، صحت ، مویشی پالنے ، سماجی بہبود ، دستکاری ، ہینڈ لوم اور دیگر شعبوں سے متعلق اسکیموں کی نمائش کی گئی تھی ۔ ہمارا سنکلپ وکست بھارت کا عہد شرکاءنے لیا اور کمشنر سیکرٹری کی موجودگی میں وزیر اعظم کے ویڈیو پیغامات اور دیگر پروموشنل ویڈیوز بھی آئی ای سی وین پر دکھائی گئیں ۔ پروگرام میں پی آر آئیز ، ڈی ڈی سیز ممبران اور بی ڈی سی ممبران نے عوام سے خطاب کیا اور مختلف متعلقہ مسائل کو اٹھایا ۔ ڈپٹی کمشنر یاسین ایم چودھری نے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کا دھرگلون کا دورہ کرنے پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔ ڈی سی سیکرٹری اور اجتماع کو علاقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کام کے بارے میں بھی بریف کیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری موصوف نے دیہی عوام میں وسیع بیداری کو یقینی بنانے ، غیر پہنچی ہوئی آبادی تک پہنچنے اور سرکاری فلاحی اسکیموں کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے وکست بھارت سنکلپ یاترا ( وی بی ایس وائی ) کے پیچھے وزیر اعظم کے وژن پر زور دیا ۔ ناظم زئی نے ترقی کو فروغ دینے ، سرکاری اسکیموں کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دینے اور شہریوں پر مبنی اسکیموں کے تحت سیچوریشن حاصل کرنے میں وی بی ایس وائی کے تبدیلی کے اثرات پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے عوام کو پرجوش انداز میں ترغیب دی اور ان پر زور دیا کہ وہ سرکاری اسکیموں کے ذریعے پیش کئے جانے والے متعدد فوائد سے خود کو فعال طور پر استفادہ کریں ۔ سیکرٹری موصوف نے یقین دلایا کہ پی آر آئی کی طرف سے اٹھائے گئے مسائل کو اس کے مطابق مرحلہ وار حل کیا جائے گا ۔ دریںاثنا اکیڈمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لینگویجز نے ایک دلکش ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جس نے سامعین کو کافی مسحور کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وادی کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برفباری

Next Post

شیخ فیاض نے پلوامہ کا کیادورہ ،وکست بھارت یاترا میں شرکت کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
شیخ فیاض نے پلوامہ کا کیادورہ ،وکست بھارت یاترا میں شرکت کی

شیخ فیاض نے پلوامہ کا کیادورہ ،وکست بھارت یاترا میں شرکت کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS