Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے مشیر نے تلمولہ گاندر بل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں کی شرکت

by Indian Times
17/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے مشیر نے تلمولہ گاندر بل میں وکست بھارت سنکلپ یاترا میں کی شرکت
گاندر بل…..انفو…….صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے مشیر راجیو وادھاون نے پنچائت تلمولہ ۔ اے کا دورہ کیا اور جاری وکست بھارت سنکلپ یاترا میں حصہ لیا جس کا مقصد بیداری پھیلانا اور مختلف اہم سرکاری اسکیموں کو یقینی بنانا ہے ۔ اس تقریب میں ایک میگا پبلک آو¿ٹ ریچ پروگرام کا مشاہدہ کیا گیا جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر گاندر بل ، چیف پلاننگ آفیسر ، چیف میڈیکل آفیسر اور دیگر افسران کے علاوہ پی آر آئی ممبران اور عام لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مشیر نے مقامی کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کی اور وکست بھارت سنکلپ یاترا کے تحت صحت کے مختلف اقدامات اور دیگر فلیگ شپ اسکیموں کے نفاذ کا جائیزہ لیا ۔ اس دورے کے دوران ہونے والی بات چیت نے نچلی سطح پر جاری صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں کے اثرات کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کی۔ وکست بھارت سنکلپ عہد کے ایک حصے کے طور پر شرکاء بشمول بی ڈی سیز ، ڈی ڈی سیز ، ضلعی افسران ، پی آر آئیز اور مقامی لوگوں نے ملک کی ترقی کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ایک پیغام پیش کیا گیا جو ایک انفارمیشن ، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن ( آئی ای سی ) وین کے ذریعے چلایا گیا ۔ افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مشیر نے کہا کہ اس دورے کا مقصد صحت کی دیکھ بھال کے پروگراموں اور خدمات کے موثر نفاذ کو یقینی بناتے ہوئے مرکزی اور مقامی حکام کے درمیان تال میل کو مضبوط بنانا ہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مشیر نے شرکاءکی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے کامیابی سے انعقاد پر ضلعی انتظامیہ کو سراہا ۔ انہوں نے بیداری پیدا کرنے ، جامع ترقی کیلئے خلاءکو ختم کرنے اور سرکاری اسکیموں کے ساتھ مشغولیت کو فروغ دینے میں وی بی ایس وائی کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے وکست بھارت سنکلپ یاترا کے مقاصد کیلئے کمیونٹی کی طرف سے دکھائے گئے تعاون کے جذبے اور عزم کا بھی اعتراف کیا ۔ مزید براں مشیر نے آیوشمان آروگیہ مندر کورگ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پیش کردہ سہولیات اور خدمات کا معائینہ کیا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

شیخ فیاض نے پلوامہ کا کیادورہ ،وکست بھارت یاترا میں شرکت کی

Next Post

وجے دیوس:1971میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرنے والے جوانوں کو سلام: منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
دفعہ 370کا فیصلہ :نہ کسی کو گرفتار کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی خانہ نظر بند تھا / لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

وجے دیوس:1971میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار کرنے والے جوانوں کو سلام: منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS