Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ڈائریکٹر سیر ی کلچر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

by Indian Times
19/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ڈائریکٹر سیر ی کلچر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا
سری نگر۔۔۔انفو۔۔۔۔ڈائریکٹر سیری کلچر جموںوکشمیر اعجاز احمد بٹ نے کسان سکل ٹریننگ پروگرام کا اِفتتاح ڈائریکٹر سینٹرل سیری کلچر ریسرچ اینڈ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ سی ایس بی پانپور ڈاکٹر این کے بھاٹیہ ،سائنٹسٹ۔ ڈی ڈاکٹر راجیش کمار اور سی ایس بی کے دیگر فیکلٹی ممبران کی موجودگی میں کیا۔اس ٹریننگ کا اِنعقاد سینٹرل سلک بورڈ نے اَپنے پی فور بیسک سیڈ فارم میں محکمہ سیری کلچر ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کیا ہے۔مذکورہ ٹریننگ میں ضلع گاندربل اور بانڈی پورہ کے زائد اَز 50 کسان حصہ لے رہے ہیں۔ڈائریکٹر سیری کلچر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نچلی سطح پر جدید ترین ٹیکنالوجیوںجیسے فائدہ اُٹھانے کے لئے ریریئرز کی باقاعدگی سے سکل اَپ گریڈیشن کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ ککون کے معیار اور اس کی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ سطح پر بڑھانے کے لئے ان کے اعتماد میں اَضافہ کیا جاسکے۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں یہ بھی کہا کہ ریشم کے کیڑے پالنے والوں کے لئے صلاحیت سازی کے پروگرام کے ایک حصے کے طور پر سیری کلچر اور ہنر کی اَپ گریڈیشن کو تحریک دینے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ سلک وارم ریریئرز کے لئے صنعتی سیری کلچر پر مبنی تربیتی پروگراموں کے اِنعقاد کے لئے سکاسٹ اور دیگر اِداروں سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے ۔اعجاز احمدبٹ نے کہا کہ سیری کلچر ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر سلک اِنڈسٹری کے فروغ کے لئے اہم شعبوں پر توجہ دے رہا ہے اور اِس سمت میں شراکت داروں کو مکمل تربیت دینے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے وسائل کے اِستعمال اور زمینی سطح پر مسائل کی نشاندہی پر بھی زور دیا اور کسانوںسے کہاکہ وہ اِس تربیتی پروگرام کے دوران سائنسدانوں کے ساتھ مکمل بات چیت کریں۔ڈائریکٹر موصوف نے دورے کے دوران ضلع میں محکمہ جاتی نرسریوں اور فارموں کا بھی دورہ کیا اور ککون کی پیداوار کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا اورضلع میں کاشتکاروں کو معیاری ککون کی پیداوار کے لئے شہتوت کے پودے کی فراہمی کا جائزہ لیا۔اُنہوں نے بتایا کہ ریشم کے کیڑے پالنے والوں کو درپیش کسی بھی مشکل کا سامنا ہونے پر وہ براہ راست ضلعی افسران اور تحصیل سطح افسران سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ وہ سیری کلچر سے متعلق کسی بھی مدد کے لئے جموں (موبائیل: 9419518139) اور سری نگر (موبائیل: 9419004960) دونوں ڈائریکٹوریٹ کے تکنیکی حصوں کا دورہ بھی کر سکتے ہیں۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر موصوف نے سی ایس بی اِنستی چیوٹ میں شہتوت کا پودا لگایا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی

Next Post

انتظامیہ کو موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
انتظامیہ کو موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

انتظامیہ کو موثر سروس فراہم کنندہ کے طور پر بھی کام کرنا چاہئیے /لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS