Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میںکووِڈ۔19کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا

by Indian Times
21/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سیکرٹری صحت و طبی تعلیم نے جموںوکشمیر میںکووِڈ۔19کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جموں /20 دسمبر/سیکرٹری صحت وطبی تعلیم بھوپندر کمار نے جموں وکشمیر میں کووِڈ۔19 کی صورتحال اور صحت عامہ کے نظام کی بالخصوص مرکزی وزارتِ صحت کی طرف سے نئی قسم جے این 1 کے اُبھر نے کے بارے میں جاری کردہ حالیہ ایڈ وائزری کی روشنی میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔دورانِ میٹنگ سیکرٹری نے تمام شراکت داروں کو ہدایت دی کہ وہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری کو یقینی بنانے کے لئے فعال اَقدامات کریں۔ اُنہوں نے تمام سربراہان اور چیف میڈیکل اَفسران سے کہا کہ وہ کووِڈ۔19 کی جانچ کی سہولیات کو فعال کریں ، نظر ثانی شدہ نگرانی کی حکمت عملی پر عمل کرتے ہوئے جانچ کریںاورتجویز کردہ ٹیسٹنگ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے آئی ایل آئی (انفلوئنزا جیسی بیماری) اور ایس اے آر آئی (سیویئر ایکیوٹ ریسپائریٹری انفیکشن) کے معاملات کی احتیاط سے رِپورٹ کریں۔جموں و کشمیر کے سٹیٹ سرویلنس آفیسر ( ایس ایس او) نے سیکرٹری کو صحت کے اداروں میں پہلے کی گئی فرضی مشقوں اور جمع کردہ اعداد و شمار کے بارے میں بریف کیا۔میٹنگ میں تمام شراکت داروں کو ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ ٹیسٹنگ، ٹریٹنگ اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے لاجسٹک کے حوالے سے گیپ اینالسز کریں۔ سیکرٹری نے ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل کے ساتھ لاجسٹک جیسے ٹیسٹنگ کٹس، ادویات، پی پی ای کٹس اور دیگر لاجسٹکس کی بروقت مطالبات اٹھانے کی بھی ہدایت دی۔سیکرٹری موصوف نے کمیونٹی میں غیر معمولی واقعات کا جلد پتہ لگانے کے لئے کمیونٹی بیسڈ سرویلنس کو مضبوط بنانے کے لئے بھی کہا۔اُنہوں نے آکسیجن جنریشن پلانٹس کے کام کاج کو چیک کرنے کے لئے تمام ایچ او ڈیز کو باقاعدگی سے موک ڈرل کرنے کا مشورہ دیا ۔دورانِ میٹنگ بھوپندر کمار نے آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانے کے لئے تمام سہولیات کی تیاری کا از سر نو جائزہ لینے پر زور دیا۔ اُنہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ ادویات اور دیگر ضروری سامان کی دستیابی کا پہلے سے جائزہ لیں تاکہ ضرورت پڑنے پر نچلی سطح پر ہر چیز کو یقینی بنایا جا سکے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا سری نگر سیکرٹریٹ میں والہانہ اِستقبال

Next Post

ڈی سی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ڈی سی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ

ڈی سی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS