Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کےلئے پرعزم /لیفٹیننٹ گورنر

by Indian Times
21/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کےلئے پرعزم /لیفٹیننٹ گورنر
نگروٹہ /20 دسمبر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے نگروٹہ کے سینک سکول کے سالانہ دِن کی تقریب میں شرکت کی۔اِس موقعہ پر اُنہوں نے اِدارے کی اِنتظامیہ، طلبا¿ اور اَساتذہ کو مُبار ک باد دی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سینک سکول نگروٹہ نے ہمیشہ اپنے نصب العین” گیان، ویرتا اور انوشاسن“۔علم ، بہادری اور نظم و ضبط پر عمل کیا ہے اور اِس کے سابق طلبائ¿ مختلف دیگر شعبوں میں ملک کے لئے نمایاں خدمات اَنجام دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا ،”تعلیم مستقبل کے رہنماﺅں کو پروان چڑھانے میں مدد کرتی ہے ۔ وہ پُر عزم ہندوستان کی علامت ہیںجو ایک علمی معاشرے بنانے اور دُنیا میں ہندوستان کی اِقتصادی طاقت کو آگے بڑھانے کے لئے پُرعزم ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے تعلیمی اِداروںٹیچنگ کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ قوم کی تعمیر کے نظریات کو تقویت دیں اور نوجوانوں کو ترقی پسند ہندوستان کے سفیروں میں تبدیل کریں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہمارا تعلیمی نظام ثقافت اور اَقدار کو مضبوط کرے اور ایک مضبوط، خوشحال اور وِکست بھارت بنانے کے لئے بااِختیار ہو۔لیفٹیننٹ گورنر نے طلبا¿ کو مشورہ دیا کہ وہ زندگی کی مہارتوں پر توجہ مرکوز کریں، اَپنی اندرونی آواز تلاش کریں، اَپنے تجربات اور تعاون سے سیکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے نظم و ضبط ، مضبوط کردار اور خود اعتمادی آپ کو شاندار مستقبل کی طرف رہنمائی کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے سینک سکول کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے سینک سکول نگروٹہ کے کیڈٹوں کو بھی مبارک باد پیش کی جنہوں نے باوقار این ڈی اے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے سپانسر کی گئی 21.38 لاکھ روپے کی 32 نشستوں والی سکول بس سینک سکول کے حکام کے حوالے کی۔اِس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر کے اعزاز میں طلبا¿ نے گارڈ آف آنرپیش کیا اور بعد میںاُنہوں نے ہونہار کیڈٹوں کو تعلیمی اعزازات سے نوازا۔اُنہوں نے آرٹس اینڈ سائنس نمائش کا اِفتتاح کیا اور سکول کی آئی ٹی کمپیوٹر لیبارٹری اور اٹل ٹِنکرنگ لیب کا بھی دورہ کیا۔طالب علموں نے قومی یکجہتی اور سماجی مسائل کو اُجاگر کرنے کے موضوع پر دلکش پرفارمنس پیش کی۔اِس موقعہ پرلیفٹیننٹ جنرل جی او سی 16 کور نگروٹہ سندیپ جین،چیف آف سٹاف اور چیئرمین لوکل بورڈ آف ایڈمنسٹریشن میجر جنرل شیلندر سنگھ، کیپٹن (آئی این) اے کے دیسائی، پرنسپل سینک سکول نگروٹہ، فوج اور جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے اَفسران ، اَساتذہ اور والدین موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ڈی سی بارہمولہ نے آر اینڈ بی سیکٹر کے تحت ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا لیاجائزہ

Next Post

ہندوستان میں جمہوریت کے مستقبل پر شک کرنے والے حقیقت سے دور ہیں: وزیر اعظم مودی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہندوستان میں جمہوریت کے مستقبل پر شک کرنے والے حقیقت سے دور ہیں: وزیر اعظم مودی

ہندوستان میں جمہوریت کے مستقبل پر شک کرنے والے حقیقت سے دور ہیں: وزیر اعظم مودی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS