Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ڈاکٹر اَصغر حسن سامون اور شیلندرکمار نے نئے پولی تکنیک کالجوں کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا

تمام کالجوں کو مقررہ تاریخ کے اَندر مکمل کرنے کی ہدایت

by Indian Times
06/07/2022
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر//انفو//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون او رپرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) شیلندر کمار نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ایک مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموںوکشمیر میں نئے پولی تکنیک کالجوں کی تعمیر کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

میٹنگ میں محکمہ کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں سپیشل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، ڈیولپمنٹ کمشنر ورکس ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے پی سی سی ، چیف اِنجینئر آر اینڈ بی جموں وکشمیر کے ساتھ متعلقہ ایگزیکٹیو اِنجینئر ، تمام متعلقہ سرکاری پولی تکنیک کے پرنسپل اور دیگر اَفسران نے شرکت کی ۔ آئوٹ سٹیشن اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے متعلق مختلف امور بشمول سی ایس ایس کے تحت اُٹھائے گئے نیو پولی تکنیک کے جاری کاموں کی تکمیل ، ڈی ایس ڈی کے سابق اِنجینئرنگ وِنگ کے ترک شدہ کاموں کی تکمیل پر سیر حاصل بحث ہوئی۔

پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ تمام پولی تکنیک کالجوں میں جاری تعمیراتی کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ عمارتوں کو طلبا کے لئے وقف اور کلاس کا کام شروع کیا جاسکے۔ اُنہوں نے متعلقہ ایجنسیوں سے ہر پولی تکنیک کالج کی تعمیراتی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی رِپورٹ حاصل کی اور اس کے لئے آخری تاریخ مقرر کی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے نئے بننے والے کالجوں میں مشینری اور دیگر آلات کی بروقت تعیناتی پر بھی زور دیا اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کو مشن موڈ میں کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ نئے کالجوں میں طلباء کے نئے بیچوں کے لئے کلاس کا کام بروقت شروع کیا جاسکے۔

اُنہوں نے متعلقہ اِداروں کو مزید ہدایت دی کہ وہ ان نئے کالجوں میں درکار آلات اور مشینری کی تنصیب اور ترسیل کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے اَفسران سے فنڈس کے صحیح استعمال کرنے پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ فنڈس کو تفویض کردہ کاموں پر استعمال کیا جائے اورکام کے معیار کو ہر لحاظ سے برقرار رکھا جائے۔ اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو پولی تکنیک کالجوں میں پانی اوربجلی کے مناسب اِنتظامات کرنے کی بھی ہدایت دی۔اِس موقعہ پر پرنسپل سیکرٹری پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) نے بات کرتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ مربوط انداز میں کام کریں تاکہ تمام پروجیکٹ مقرر وقت کے اَندر مکمل ہوں ۔ میٹنگ میںجانکاری دی گئی کہ نئے پولی تکنیک کالجوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور انہیں مقررہ مد ت کے اَندر مکمل کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر میں فصلوں کی بیمہ اسکیموں کے نفاذ کی منظوری دی

Next Post

سری یدوگیری یاتھیراجا مٹھ کے ایچ ایچ سری سری یدو گیری یتھیراجا نارائنا رامانوجا جیار سوامی جی نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ
Politics

نائب وزیر اعلیٰ کا ڈِی ایچ پورہ کولگام کا دورہ

19/03/2026
جموں و کشمیر مالی طور پر خود کفیل نہیں ،ہم مالی وسائل کیلئے زیادہ تر مرکز پر منحصر /وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ
Politics

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے چترانوراتری کے موقعہ پر لوگوں کو مبا رک باد پیش کی

19/03/2026
Next Post
سری یدوگیری یاتھیراجا مٹھ کے ایچ ایچ سری سری یدو گیری یتھیراجا نارائنا رامانوجا جیار سوامی جی نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

سری یدوگیری یاتھیراجا مٹھ کے ایچ ایچ سری سری یدو گیری یتھیراجا نارائنا رامانوجا جیار سوامی جی نے لفٹینٹ گورنر سے ملاقات کی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS