Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے کیا خطاب

by Indian Times
04/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے کیا خطاب
جموںانفولیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے بابا جیتو آڈیٹوریم میں سکاسٹ جموں کے آٹھویں کانووکیشن تقریب سے خطاب کیا۔اِس تقریب میں مجموعی طور پر 590 طلبا¿ سمیت 347 طالبات کو مختلف مضامین میں ڈگریاں دی گئیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کے فارغ التحصیل طلبا¿، اَساتذہ اور عملے اور ان تمام محققین، اختراع کاروں کو مُبارک باد دی جو یونیورسٹی کو زرعی سائنس و ٹیکنالوجی کے لئے ایک بہترین مرکز بنانے میں اپنا حصہ اَدا کر رہے ہیں۔اُنہوں نے ہونہارطالبات کو میڈلوں سے سے نوازا اور تمام مضامین میں بہترین تعلیمی کارکردگی اور کل 11 میں سے 10 گولڈ میڈل حاصل کرنے پر خواتین طالبات کو مُبارک باد پیش کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اپنی قابلیت، ذہانت اور مہارت سے نوجوان خواتین زرعی سائنس و ٹیکنالوجی میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔ ہماری قابل فخر بیٹیوں کو ملنے والی ڈگریوں اور ایوارڈوں کی تعداد حوصلہ اَفزاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ نوجوان پود کے لئے رول ماڈل ہیں اور اُنہوں نے بہترین کارکردگی کے حصول میں سخت محنت کرکے ایک مثال قائم کی ہے۔اُنہوں نے کہا،”ہماری بیٹیاں اختراعی ماحولیاتی نظام کی بنیاد اور طاقت ہیں۔ یہ فخر کی بات ہے اور ملک کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر خواتین سائنسدانوں اور ٹیک انٹرپرینیوروں کی موجودگی کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے زرعی ترقی اوراس سے منسلک شعبوں میں خواتین کے اہم شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ،“ خواتین نے ہزاروں سال قبل زراعت کے آغاز کے بعد سے لے کر اَب تک اِس میدان میں سخت محنت کی ہے ۔اَب زرعی سائنس وٹیکنالوجی میں ان کی کامیابیوں نے ہمیں امید اور اعتمادملتاہے کہ وہ زراعت میں اہم دریافتیں اور ایجادات کریں گے۔“اُنہوں نے کانووکیشن میں زرعی یونیورسٹیوں اور تعلیمی اِداروں پر زور دیا کہ وہ جدید زرعی ٹیکنالوجی تیار کریں اور کسانوں کی پیداواری صلاحیتوں میں اِضافہ کریں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے کہا کہ چوں کہ جموں و کشمیرجامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کے ذریعے جدید اور دیرپا زراعت اور اس سے منسلک صنعت کی تعمیر کی طرف بڑھ رہا ہے ، تعلیمی اِداروں کو کسانوں کے لئے اِن پٹ لاگت کو کم سے کم کرنے اور مو¿ثر بڑھتی ہوئی تکنیکوں اور تکنیکی مددسے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے جدید نقطہ نظر اَپنانا ہوگا۔اُنہوں نے مزید کہا ”ایگری انوویشن، ایگری ٹیکنالوجی اور پروسیسڈ فوڈ میں ہندوستان کے لئے ایک بہت بڑا موقع ہے اورسکاسٹ جیسے اِدارے جدیدٹیکنالوجی اور فوڈ پروسسنگ شعبے میں اِنقلاب لانے کے لئے نئے طریقے کی تخلیق میں اہم کردار ادا کریں گے۔“لیفٹیننٹ گورنر نے وسائل کے لحاظ سے یوٹی اِنتظامیہ کی جانب سے سکاسٹ جموں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا اور ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی تشکیل کی کوششوں میں یونیورسٹی کی مسلسل کامیابی کے لئے اَپنی خواہشات کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے سکاسٹ جموں کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیولپ کے پودے لگانے کے مواد جیسے برآمدی امکانات کے ساتھ ایک مخصوص پروجیکٹ پر کام کرے جو ملک کی زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی ضرورت کو پورا کر سکے۔وائس چانسلر سکاسٹ جموں ڈاکٹر بی این ترپاٹھی نے یونیورسٹی کی رِپورٹ پڑھ کر سنائی اور یونیورسٹی کی تعلیمی، تحقیقی اور توسیعی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔خراب موسمی حالات اور کم نظر آنے کی وجہ سے جموں میں لینڈنگ ممکن نہیں تھی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس لئے نائب صدر جمہوریہ ہند کانووکیشن میں شرکت نہیں کر سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یونیورسٹی کے اطراف میں ایک پودا بھی لگایا۔اِس موقعہ رُکن پارلیمنٹ جوگل کشور شرما،چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ،پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار،پرنسپل سیکرٹری فائنانس ڈیپارٹمنٹ سنتوش ڈی ویدیا، پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم آلوک کمار، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر، تعلیمی اِداروں کے سربراہان ، سینئر حکام ، طلباءاور فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

وزیر اعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

Next Post

وزیراعظم نے آسام میں المناک سڑک حادثے میں جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کیا

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ہندوستان میں جمہوریت کے مستقبل پر شک کرنے والے حقیقت سے دور ہیں: وزیر اعظم مودی

وزیراعظم نے آسام میں المناک سڑک حادثے میں جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار کیا

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS