Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

وزیر اعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

by Indian Times
31/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

وزیر اعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی
اتر پردیش/کٹرا انفووزیر اعظم نریندر مودی نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی ۔ لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت ، پی ایم او شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ریلوے سٹیشن سے فلیگ آف تقریب میں شامل ہوئے ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے مرکزی زیر انتظام علاقے کو نئی وندے بھارت ٹرین وقف کرنے پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا ” آج جموں و کشمیر کیلئے تاریخی دن ہے ۔ دوسری ونفے بھارت ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ سے یاتریوں کو سفر میں آسانی اور شہریوں کو زیادہ راحت ملے گی “۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر تیز رفتار معیار کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جامع ترقی کیلئے آخری میل کے رابطے نے دور دراز کے علاقوں میں شہریوں کیلئے زندگی گذارنے میں آسانی پیدا کی ہے ، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے اور روزی روٹی کے مواقع میں اضافہ کیا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ” جموں و کشمیر یو ٹی نے گذشتہ چار برسوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے متاثر کن پیش قدمی کی ہے ۔ ہم نے مثال وسعت کے سڑک اور ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کئے ہیں اور ان پر بے مثال رفتار سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔ یہ مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ہماری غیر متزلزل عزم کی علامت بھی ہے ۔ “ لفٹینٹ گورنر نے آخری صف کے آخری فرد تک پہنچنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عزت مآب وزیر اعظم کی رہنمائی میں ہم چار ستونوں ، چار ذاتوں ۔ غریبوں ، نوجوانوں ، خواتین اور کسانوں کیلئے کام کر رہے ہیں جو ترقی یافتہ ہندوستان کے معمار ہوں گے ۔ انہوں نے سیاحت کے شعبے میں رجسٹرڈ غیر معمولی ترقی پر بھی روشنی ڈالی اور خطے میں مذہبی سیاحتی سرکٹ کو مضبوط بنانے کیلئے انتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” جموں ڈویژن کے کئی ناقابل یقین سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بہت زیادہ آمد دیکھنے میں آ رہی ہے اور مقامی معیشت کو فروغ مل رہا ہے ۔ شیو کھوڑی شرائین بورڈ شیو کھوڑی گپھا کی ترقی کیلئے پرعزم ہے مجھے امید ہے کہ کٹرا سے شیو کھوڑی تک ہیلی سروس آنے والے دنوں میں شروع ہو جائے گی ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ایل جی ملاقات : لیفٹنٹ گورنر نے حکام کو شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثر اور تیز رفتار کارروائی کی ہدایت دی

Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے کیا خطاب

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے کیا خطاب

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS