Wednesday, June 3, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Region

ایل جی ملاقات : لیفٹنٹ گورنر نے حکام کو شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثر اور تیز رفتار کارروائی کی ہدایت دی

by Indian Times
31/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

جموںانفو…لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے سول سیکرٹریٹ میں” ایل جی ملاقات “براہ راست عوامی شکایات سُننے کے پروگرام کے دوران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شہریوں سے بات چیت کی ۔ جے کے آئی جی آر اے ایم ایس پر موصول ہونے والی شکایات کا جائیزہ لیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے حکام کو ہدایات دیں کہ وہ شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثور اور تیزی سے کارروائی کریں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا ” یہ میرا پختہ عہد ہے کہ عام آدمی کی مجموعی فلاح و بہبود کو بڑھانے کیلئے ہر سطح پر حساس اور خیال رکھنے والی سرکاری مشینری کو یقینی بنایا جائے “۔ انہوں نے کہا کہ خدمات کی بروقت فراہمی پر انتظامیہ کی توجہ ، شکایات کو فوری طور پر دور کرنے کیلئے شفاف اور جوابدہ نظام آج کی حکمرانی کو کل کے چیلنج کیلئے تیار کرے گا ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید کہا ” ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں شہریوں کی بات سُنی جائے اور غریب ترین اشخاص ترقی کے ثمرات سے لطف اندوز ہوں اور عزت کی زندگی گذاریں “۔ لفٹینٹ گورنر نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا میں نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں ، پی آر آئی اور عہدیداروں کی مثالی شرکت کی بھی ستائش کی ۔ شوپیاں کے وچی سے تعلق رکھنے والے مسٹر نذیر احمد ڈار کی اپنے علاقے میں بور ویل پر کام کی تکمیل سے متعلق شکایت کا جواب دیتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ یو ٹی بھر میں بور ویلوں کی بہترین کارکردگی کا جامع جائیزہ لیں تا کہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگوں کو اس سلسلے میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ پرنوٹ بی رام بن کے رہنے والے بشیر احمد نامی شکایت کنندہ کی شکایت پر اپنے گاو¿ں کے ایک پرائمری اسکول میں تدریسی عملے کی کمی کے حوالے سے لفٹینٹ گورنر نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ وہ اسکولوں میں اساتذہ کی معقولیت کیلئے ٹھوس اقدامات کرے اور 15 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں ۔ کوکر ناگ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والی محترمہ روبایا اختر نے لفٹینٹ گورنر کی قیادت میں یو ٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے حق میں دیگر پسماندہ طبقے کے سرٹیفکیٹ کے اجراءکی شکایت کا جلد ازالہ کیا گیا ۔ ڈوڈہ کے بیہوٹہ میں موبائل کنیکٹیویٹی سے متعلق مسئلہ پر ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ نے بتایا کہ علاقے میں موبائل ٹاور کی تنصیب کیلئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کنیکٹیویٹی کے بغیر علاقوں کی نشاندہی کریں اور شہریوں کو بہتر مواصلاتی خدمات کو یقینی بنائیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے مزید انتظامی سیکریٹریوں ، ڈپٹی کمشنروں اور سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تکمیل کے قریب ترقیاتی منصوبوں کا جائیزہ لیں اور ان کی نگرانی کریں اور برفباری والے علاقوں میں ٹرانسفارمرز کے وافر ذخیرہ کو یقینی بنائیں ۔ محترمہ ریحانہ بطول سیکرٹری عوامی شکایات نے ایل جی مکاتب کی کارروائی چلائی ۔ چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ ، ڈی جی پی ، انتظامی سیکریٹریز ، ڈویژنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز ، ایس ایس پیز ، ایچ او ڈیز اور دیگر سینئر افسران ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ کے ذریعے بات چیت کے دوران موجود تھے ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

کٹرا – دلی وندے بھارت ٹرین سروس جموں وکشمیر کے لئے تاریخی حیثیت کی حامل:منوج سنہا

Next Post

وزیر اعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
وزیر اعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

وزیر اعظم نے شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ۔ نئی دہلی روٹ کیلئے دوسری وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS