Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

کٹرا – دلی وندے بھارت ٹرین سروس جموں وکشمیر کے لئے تاریخی حیثیت کی حامل:منوج سنہا

by Indian Times
31/12/2023
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

کٹرا – دلی وندے بھارت ٹرین سروس جموں وکشمیر کے لئے تاریخی حیثیت کی حامل:منوج سنہا
سری نگر,,,,,,,, جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے ہفتے کے روز کٹرہ – دہلی دوسری وندے بھارت ٹرین کے افتتاح کو جموں وکشمیر کے لئے ایک تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ٹرین سروس سے شری ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے سفر میں آسانی اور شہریوں کو کافی آرام میسر ہوگا۔انہوں نے کہا: ‘وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر میں معیاری انفراسٹرکچر کی رفتار تیز گام ہے’۔بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کو کٹرا تا دہلی دوسری وندے بھارت ٹرین کا ورچول افتتاح کیا۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘جموں وکشمیر کے لئے یہ ایک تاریخی دن ہے میں شری ماتا ویشنو دیوی (کٹرا – دلی) کے لئے دوسری وندے بھارت ٹرین کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کا مشکور ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ اس ٹرین سروس سے شری ماتا ویشنو دیوی کے عقیدت مندوں کے سفر میں آسانی اور شہریوں کو کافی آرام میسر ہوگا۔مسٹر سنہا نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں جموں و کشمیر میں معیاری انفراسٹرکچر کی رفتار تیز گام ہے۔انہوں نے کہا: ‘جامع ترقی کے لئے آخری میل کی کنیکٹیوٹی سے دور افتادہ علاقوں میں شہریوں کی زندگی آسان تر ہوئی ہے، ان کی معاشی سرگرمیوں میں اضافہ اور روز گار کے مواقع بڑھ گئے ہیں’۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں صوبے کے کئی سیاحتی مقامات میں سیاحوں کا بے تحاشا رش ہے جس سے مقامی معیشت کو دوام مل گیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘شیو کھوری شرائن بورڈ شرائن کی ترقی کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ کٹرا سے شیو کھوری تک آنے والے دنوں میں ہیلی سروس شروع کی جائے گی۔یو این آئی

ShareTweetSendSend
Previous Post

دہشت گردی کے واقعات میں 63فیصد کمی واقع /پولیس سربراہ

Next Post

ایل جی ملاقات : لیفٹنٹ گورنر نے حکام کو شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثر اور تیز رفتار کارروائی کی ہدایت دی

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
ایل جی ملاقات : لیفٹنٹ گورنر نے حکام کو شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثر اور تیز رفتار کارروائی کی ہدایت دی

ایل جی ملاقات : لیفٹنٹ گورنر نے حکام کو شہریوں کی شکایات اور خدشات پر موثر اور تیز رفتار کارروائی کی ہدایت دی

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS