Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home National

دفعہ 370کینسرکی طرح تھا جس کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے کیا گیاختم /نائب صدر ہند

by Indian Times
05/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

دفعہ 370کینسرکی طرح تھا جس کو ہمیشہ ہمیشہ کےلئے کیا گیاختم /نائب صدر ہند
سرینگر…. 04جنوری//یو پی آئی /نائب صدر ہند جگدیپ دھنکھر نے جمعرات کے روز کہاکہ دفعہ 370کینسر کی طرح تھا جس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئین نے دفعہ 370کو عارضی قانون تھا اور موجودہ حکومت نے اس کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کیا ہے۔ یو پی آئی کے مطابق کٹھوعہ میں بائیو ٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کے دوران نائب صدر ہند جگدیپ دھنکھر نے کہاکہ دفعہ 370کی منسوخی کا فیصلہ سوچ سمجھ کرلیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اس قانون کی وجہ سے ہی جموںوکشمیر میں دہشت گردی پنپ رہی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس قانون کو ختم کرکے موجودہ مرکزی حکومت نے جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کے خواب کو بھی شرمندہ تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ “وزیر اعظم کی زیر قیادت ایگزیکٹو، مقننہ – لوک سبھا اور راجیہ سبھا – اور عدلیہ کو مبارکباد۔ تینوں نے متفقہ طور پر ہمارے آئین سے آرٹیکل 370 کو ہٹا دیا، ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی سیاما پرساد مکھرجی کا خواب پوری طرح پورا ہو گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسی نے بھی سوچا نہیں تھا کہ دفعہ 370ختم ہو جائے گا لیکن موجودہ حکومت نے اس قانون کو ختم کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اکثریتی سے اس قانون کو ختم کرنے کے بعد سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھی مرکز کے فیصلے پر مہر ثبت کی ہے۔ نائب صدر نے کہاکہ اب کوئی سوچ بھی نہیں سکتا یہ دفعہ 370واپس آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت جموں وکشمیر کے اور خصوصی توجہ مبذول کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق جموں وکشمیر کے سبھی اضلاع میں اس وقت تعمیر وترقی کے کام شدو مد سے جاری ہیں، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی خاطر بھی سرکار کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد یہاں پر سرمایہ کاری کی خاطر بین الاقوامی ممالک کی بڑی کمپنیوں نے حامی بھر لی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری سے یہاں کے نوجوانوں کو روزگار کی راہیں متعین ہو جائے گی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

سید محمد الطاف بخاری نئی دلی میں مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقی

Next Post

قابل فخر بیٹیاں نوجوان پود کےلئے رول ماڈل /لیفٹیننٹ گورنر

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
لیفٹیننٹ گورنر نے سکاسٹ جموں کی آٹھویں کانووکیشن تقریب سے کیا خطاب

قابل فخر بیٹیاں نوجوان پود کےلئے رول ماڈل /لیفٹیننٹ گورنر

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS