Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Business

چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن جموں کے مسائل سنے

by Indian Times
06/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن جموں کے مسائل سنے
جموں/انفو/5جنوری /چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے جموں ڈویژن کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چئیر پرسنوں کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کئے گئے مسائل کو سُنتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ یو ٹی میں اس جمہوری ادارے کو مضبوط کرنے کیلئے ایل جی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔ میٹنگ کے دوران پرنسپل سیکرٹری خزانہ اور کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی اور ہاوسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے افسران بھی موجود تھے ۔ اس میٹنگ کے دوران ان چئیر پرسن نے مشترکہ طور پر چیف سیکرٹری کو اس پر غور کیلئے ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ انہوں نے اپنے متعلقہ اضلاع سے متعلق مسائل کو جلد حل کرنے کیلئے ان کے ساتھ اٹھایا ۔ کونسل کے چئیر پرسن نے اپنے حلقوں میں دیگر فلاحی اقدامات کو انجام دینے کیلئے اپنی گرانٹس میں سے اپنی بچتوں کی دوبارہ تصدیق سے متعلق مطالبات اٹھائے ۔ انہوں نے انفرادی طور پر اپنے اضلاع میں زیر تکمیل اسکیموں کیلئے مزید گرانٹس کی بھی درخواست کی ۔ ان نمائندوں نے نوجوانوں کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے علاقوں میں دیگر ترقیاتی ضروریات کو حل کرنے کی بھی کوشش کی ۔ اپنے ریمارکس میں چیف سیکرٹری نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی منصوبہ بندی کو تیز کریں اور اپریل کے مہینے میں کام کے موسم کے آغاز سے پہلے ہی ٹینڈرنگ کا عمل شروع کریں ۔ انہوں نے انہیں یقین دلایا کہ مسابقتی ٹینڈرنگ کے عمل سے ہونے والی بچت اگر جلد بتائی جاتی ہے تو محکمہ خزانہ سے ان کے علاقوں میں دیگر ترقیاتی کاموں کی منظوری دی جائے گی ۔ مسٹر ڈولو نے مزید بتایا کہ وہ ذاتی طور پر اگلے ہفتوں میں ان کے متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے والے ہیں تا کہ وہاں کے عوامی نمائندوں اور مقامی لوگوں سے بات چیت کر سکیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہیں کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے ضروری منصوبہ بندی اور نگرانی کی اہم سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ مزید براں انہوں نے ان سے کہا کہ وہ اپنے علاقوں کی مجموعی ترقی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کریں ۔ انہوں نے انہیں لوگوں اور انتظامیہ کے درمیان ایک اہم ربط قرار دیا اور لوگوں کے روز مرہ کے معاملات کو حل کرنے میں ان کے کردار کو تسلیم کیا ۔ جس کیلئے انہیں جموں و کشمیر میں ان کے متعلقہ ڈی ڈی سی حلقوں میں گورننس کے تمام متعلقہ پہلوو¿ں میں زیادہ سے زیادہ اظہار خیال کیا جائے گا ۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے پی ایم وشو کرما سکیم کی کامیاب عمل آوری کا لیاجائزہ

Next Post

وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں وکشمیر وارد ہو رہے ہیں

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post
بی جے پی اقتدار میں آئی توچھتیس گڑھ کو نکسل ازم سے مکمل طور پر آزاد کرایا جائے گا/وزیر داخلہ امیت شاہ

وزیر داخلہ امیت شاہ 9جنوری کو جموں وکشمیر وارد ہو رہے ہیں

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS