Thursday, June 4, 2026
  • Home
  • ePaper
Daily Indian Times
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper
No Result
View All Result
Daily Indian Times
No Result
View All Result
Home Edit

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے پی ایم وشو کرما سکیم کی کامیاب عمل آوری کا لیاجائزہ

by Indian Times
06/01/2024
A A
FacebookTwitterWhatsappEmail

ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے پی ایم وشو کرما سکیم کی کامیاب عمل آوری کا لیاجائزہ
گاندربل….. انفو….ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر نے منی سیکرٹریٹ گاندربل کے وی سی روم میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ضلع میں روایتی کاریگروں اور دست کاروں کی ترقی کے مقصد سے پی ایم وشوکرما سکیم کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔جنرل منیجر ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹر گاندربل نے پی ایم وشوکرما پورٹل پر اِندراج کرنے والے 3,700 سے زیادہ کاریگروں کی ایک تازہ ترین فہرست فراہم کی۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے کاریگروں کی رجسٹریشن، دیہی اور شہری علاقوں میں تصدیقی عمل،شراکت داروں کی استعداد کار بڑھانے اور کاریگروں کے لئے نگرانی اور تشخیص کے طریقہ کارکی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے درخواستوں کی دوسرے درجے کی تصدیق کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایک تیز رفتار عمل پر زور دیتے ہوئے لائن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو تین دن کے اندر تصدیق مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے بیداری پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں پنچایتی راج اِداروں کو شامل کیا جائے تاکہ کاریگروں کی سماجی و اِقتصادی ترقی پر سکیم کے زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب ہوں۔ضلع ترقیاتی کمشنرنے کہا کہ پی ایم وشوکرما سکیم ضلع کے ہزاروں کاریگروں اوردست کاروں کو براہ راست فائدہ پہنچے گااور اُنہیں ان کی سماجی و اِقتصادی ترقی کے لئے ضروری آلات، تربیت اور مالی مدد فراہم کی جائے گی۔میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ ڈاکٹر بشیر احمد، جنرل منیجر ڈی آئی سی، لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر، اے ڈی ایچ اینڈ ایچ، ای او میونسپل کونسل گاندربل اور ایم ایس ایم اِی کے نمائندگان کے علاوہ ایم ایس ڈی ای کے نمائندے، ڈومین ماہرین اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔

ShareTweetSendSend
Previous Post

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے کے ایچ پی ایم سی کی کارکردگی اور کام کاج کا لیاجائزہ

Next Post

چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن جموں کے مسائل سنے

Indian Times

Indian Times

Related Posts

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا
J&K

ڈویژنل کمشنر کشمیر نے وادی میں ضروری اشیاءکی دستیابی کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا
J&K

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں وکشمیر کلچر فیسٹول کا اِفتتاح کیا

01/04/2026
چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا
J&K

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

01/04/2026
لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار
J&K

لیفٹنٹ گورنر نے کیا گہرے صدمے کا اظہار

01/04/2026
وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون
National

وزیراعظم مودی کا یو اے ای کے صدر کو ٹیلی فون

19/03/2026
سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا
Business

سکینہ اِیتو نے کولگام میں 50بستروںوالے اِنٹگریٹیڈ آیوش ہسپتال کا اِفتتاح کیا

19/03/2026
Next Post

چیف سیکرٹری نے ڈی ڈی سی چئیر پرسن جموں کے مسائل سنے

  • Home
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS

No Result
View All Result
  • Home
  • Top Stories
  • Region
  • National
  • World
  • Business
  • Sports
  • Edit
  • Opinion
  • ePaper

© Indian Times - Designed by GITS